Bharat Express DD Free Dish

Suspension of Indus Water Treaty will continue: ’سندھ آبی معاہدہ کی معطلی دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گی‘، پاکستان کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دیا واضح  پیغام

ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات مکمل طور سے دو فریقی ہوں گے۔ معطلی کو ختم کرنا ہے تو پاکستان مقبوضہ کشمیر کو خالی کردے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان ’سندھ آبی معاہدہ‘ کی معطلی ختم کر دے گا، لیکن ایسے آثار اب بالکل بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ جمعرات (15 مئی) کو ہندوستانی وزیر خارجہ نے اس معاہدہ پر ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ آبی معاہدہ معطل ہے اور اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان دہشت گردی کو مضبوطی کے ساتھ روک نہیں دیتا۔ کشمیر پر بات کرنے کے لیے صرف ایک چیز رہ گئی ہے، اور وہ ہے مقبوضہ کشمیر کو خالی کرنا۔‘‘

ہمارے پاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری تھی کہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے

ایس جے شنکر کے مطابق ہمیں یقینی طور پر بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ہمارے پاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری تھی کہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ 7 مئی کو انہیں ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ جواب دہ ٹھہرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات مکمل طور سے دو فریقی ہوں گے۔ اس پر برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں بالکل بھی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت صرف دہشت گردی پر ہوگی۔ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کی ایک فہرست ہے، جسے حوالے کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی انہیں دہشتگردوں کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بند کرنا ہوگا۔ وہ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے، ہم ان کے ساتھ دہشت گردی کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ وہ مذاکرات ہیں جو ممکن ہیں۔‘‘

ہم نے دہشت گردوں کے ڈھانچے کو تباہ کر کے اپنے مقرر کردہ ہدف حاصل کر لیے گئے ہیں

ہند و پاک کے درمیان گولی باری اور فوجی کارروائی بند کرنے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’ہم نے دہشت گردوں کے ڈھانچے کو تباہ کر کے اپنے مقرر کردہ ہدف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ کیونکہ آپریشن کی شروعات میں ہی ہم نے پاکستان کو یہ پیغام دے دیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں فوج کے پاس اختیار ہے کہ وہ الگ کھڑی رہے اور مداخلت نہ کرے۔‘‘ جے شنکر کے مطابق پاکستان نے اس صلاح کو ماننے کا فیصلہ کیا۔ 10 مئی کی صبح انہیں بری طرح سے نقصان پہنچا۔ سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے کتنا نقصان کیا اور انہوں نے کتنا کم نقصان کیا۔ یہ واضح ہے کہ گولی باری کون بند کرنا چاہتا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read