WH Correspondents’ Dinner: وزیراعظم مودی نے جمہوریت میں تشدد کو ناقابل قبول قراردیا، وائٹ ہاؤس ڈنر پر فائرنگ کی سخت مذمت، امریکی قیادت کی سلامتی پر اظہار اطمینان
وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعات جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں اور انہیں پوری قوت کے ساتھ مسترد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر اس طرح کے تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
Message of Peace & Stability: عالمی کشیدگی کے دور میں استحکام کے ستون کے طور پر ابھر رہے ہیں ہند-جنوبی کوریا: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں یہ شراکت داری نہایت اہم ہے، خاص طور پر مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں، جہاں 2026 سے جاری تنازعات نے عالمی سلامتی اور تجارتی راستوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہندوستان اور کوریا کا اتحاد امن اور استحکام کا واضح پیغام دیتا ہے۔
PM congratulates Peter Magyar: ہنگری انتخابات میں پیٹر ماگیار کی تاریخی فتح پر وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکباد، بھارت-ہنگری تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ہنگری میں حالیہ انتخابات کو ایک تاریخی موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ٹیزا پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 16 سال سے برسرِ اقتدار فیدیز پارٹی کو شکست دے دی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 97 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ٹیزا پارٹی نے 199 رکنی پارلیمنٹ میں 138 نشستیں حاصل کیں، جو کل ووٹوں کا تقریباً 53.6 فیصد بنتا ہے۔
India pays tribute to Khamenei: آیت اللہ خامنہ ای کو بھارت کی جانب سے خراج عقیدت، وزارت خارجہ کا بغیر معلومات کے تبصرہ کرنے سے گریز کا مشورہ
رندھیر جیسوال نے کہا کہ تعزیتی کتاب کھلنے کے پہلے ہی دن خارجہ سکریٹری نے یہ رسمی کارروائی مکمل کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر تبصرہ کرنے سے پہلے ضروری حقائق سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔
Sanae Takaichi expressed his gratitude: تاکائچی نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، دلائی لامہ نے جاپان کی نئی وزیراعظم سنائی تاکائچی کو دی مبارکباد
جاپان کی وزیر اعظم سنائی تاکائچی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا اور بھارت کے ساتھ خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Iran’s Supreme Leader Khamenei writes letter to Putin: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے لکھا پوتن کو خط، روس سے کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا
خامنہ ای کے خط میں کہا گیا ہے کہ پوتن کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف زیادہ واضح اور مضبوط انداز میں سامنے آنا چاہیے اور ایران کی کھلی حمایت کرنی چاہیے۔ تاہم تہران کس قسم کی مدد چاہتا ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔
Suspension of Indus Water Treaty will continue: ’سندھ آبی معاہدہ کی معطلی دہشت گردی کے خاتمہ تک جاری رہے گی‘، پاکستان کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دیا واضح پیغام
ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات مکمل طور سے دو فریقی ہوں گے۔ معطلی کو ختم کرنا ہے تو پاکستان مقبوضہ کشمیر کو خالی کردے۔





