Bharat Express DD Free Dish

کانوڑ روٹ کے ریسٹورنٹ مالکان کو کیو آرکوڈ پربتانی ہوگی اپنی پہچان، سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کے حکم پرنہیں لگائی روک

اترپردیش اوراتراکھنڈ حکومت کوسپریم کورٹ نے کانوڑ یاترا کے دوران ڈھابوں پرکیوآرکوڈ لازمی قراردینے کے حکم پر راحت دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ یاترا اختتام پرہے اورڈھابہ مالک قانونی دفعات پر عمل کریں گے۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکم مذہبی امتیاز کو فروغ دیتا ہے اور سپریم کورٹ کے گزشتہ سال کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

نئی دہلی: اترپردیش-اتراکھنڈ حکومت کومنگل کو سپریم کورٹ سے بڑی رراحت ملی۔ درحقیقت کانوڑیاترا کے دوران ڈھابہ ریسٹورنٹ پرکیو آرکوڈ کے ذریعے شناخت جاننے کی سہولت صارفین کے لیے جاری رہے گی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا کہ کانوڑیاترا اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ تمام ڈھابے، ریسٹورنٹ مالکان قانون پرعمل کریں گے۔ یہ حکم جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس این کے سنگھ کی بنچ نے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قواعد کے تحت صارف (کنزیومر) راجا ہے۔ درخواست کا نمٹارہ کیا جاتا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ آج یاترا کا آخری دن ہے۔ تاہم، یہ مستقبل قریب میں ختم ہونے کا امکان ہے، اس لئے اس وقت ہم صرف یہ حکم جاری کریں گے کہ تمام متعلقہ ہوٹل مالکان قانونی تقاضوں کے مطابق لائسنس اوررجسٹریشن سرٹیفکیٹ ظاہرکرنے کے حکم پرعمل کریں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ ہم دیگرمتنازعہ مسائل پرغورنہیں کر رہے ہیں۔

حکومت نے عدالت میں دی یہ دلیل

اس سے پہلے یوپی حکومت کی جانب سے سینئروکیل مکل روہتگی نے کہا کہ یہ حکم امن و امان سمیت تمام پہلوؤں کوذہن میں رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ پچھلے سال یہاں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی تھی، جب کانوڑ یاتری اسی طرح کے مسائل کی وجہ سے ڈھابوں پر توڑ پھوڑکررہے تھے، اسی لئے پولیس نے یہ حکم جاری کیا تھا۔ گزشتہ سال ہماری بات سنے بغیرایک عبوری حکم نامہ پاس کردیا گیا۔ میں صرف ایک مرکزی قانون پرعمل کررہا ہوں، جو پورے ملک پر نافذ ہوتا ہے، نہ کہ صرف کانوڑیاترا پر۔

عرضی میں حکومت پر کیا لگائے گئے تھے الزام؟

عرضی گزاروں نے اتر پردیش اوراتراکھنڈ میں کانوڑیاترا کے راستوں پرڈھابہ اور ریسٹورنٹ مالکان کی شناخت کوعام کرنے سے متعلق تمام ہدایات پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ دلیل دی گئی کہ یہ ہدایات سپریم کورٹ کے گزشتہ سال منظورکئے گئے عبوری حکم کے خلاف ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈھابہ مالکان کواپنی شناخت ظاہرکرنے پرمجبورنہیں کیا جا سکتا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read