Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court grills Rajasthan: صرف کوٹا میں ہی طلبہ خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت کو لگائی پھٹکار

آئی آئی ٹی کھڑگپور کے طالب علم کی موت پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں چار دن کی تاخیر کیوں ہوئی؟ عدالت نے عہدیداروں کو تنبیہ کی کہ یہ بہت سنگین معاملات ہیں اور انہیں ہلکا نہ لیا جائے۔

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کو قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (NEET) کے ایک طالب علم کی گزشتہ ماہ خودکشی کے معاملے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کوٹا پولیس اور راجستھان حکومت کی سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے پوچھاکہ ایک ریاست کے طور پر آپ کیا کر رہے ہیں؟ صرف کوٹا میں ہی طالب علم خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟ آپ اس کے بارے میں کیا کر رہے ہیں؟جسٹس جے بی پارڈیوالا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے ریاستی حکومت  سے پوچھاکہ کیا آپ نے بطور ریاست اس پر کچھ سوچا ہے؟” ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں کیا کیاہے؟

سپریم کورٹ نے پایا کہ کوٹا طالب علم کے معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہوئی؟ آپ ہمارے فیصلے کی نافرمانی کر رہے ہیں۔ کوٹا میں اب تک کتنے نوجوان طلباء کی موت ہو چکی ہے؟ یہ طلباء کیوں مر رہے ہیں؟اس دوران کوٹا پولیس افسر کو طلب کیا گیا اور پوچھا گیا کہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی۔ انہیں 14 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

آئی آئی ٹی کھڑگپور کے طالب علم کی موت پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں چار دن کی تاخیر کیوں ہوئی؟ عدالت نے عہدیداروں کو تنبیہ کی کہ یہ بہت سنگین معاملات ہیں اور انہیں ہلکا نہ لیا جائے۔سپریم کورٹ نے اس سال کے شروع میں ملک میں طلبہ کی خودکشی کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات پر دیے گئے اپنے فیصلے کا حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔ ہم اس معاملے پر بہت سخت موقف اختیار کر سکتے ہیں، شاید توہین بھی، لیکن ہم اس مرحلے پر مزید کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read