شمال مشرقی دہلی میں ممبر پارلیمنٹ اسپورٹس مہوتسو کا آغاز کھجوری چوک کے قریب ڈی ڈی اے گراؤنڈ میں ہوا، جس میں 42 ٹیموں کی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح دہلی ترقیاتی اتھارٹی کے نائب صدر این شرون کمار نے کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، ضلع صدر ونود
کمار، ڈاکٹر یو کے چودھری، ایم ایل اے اجے مہاور، کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، زون چیئرمین پونیت شرما سمیت علاقائی معززین، بی جے پی عہدیداران اور بڑی تعداد میں کھلاڑی موجود تھے۔
کھیل کے فروغ کے لیے مزید میدانوں کی تعمیر — این شرون کمار
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی اے کے نائب صدر این شرون کمار نے کہا کہ ایسے لوگ آج کم ملتے ہیں جو نوجوانوں اور کھیل کے فروغ کے لیے اس طرح کے بڑے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں علم ہوا کہ منوج تیواری گزشتہ 11 برس سے گلی محلوں کی چھپی ہوئی کھیل صلاحیتوں کو آگے لانے کے لیے اسپورٹس مہوتسو کا انعقاد کر رہے ہیں، اسی لیے وہ فوراً کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اس پروگرام میں شامل ہوئے۔انہوں نے ایس موقع پر ڈی ڈی اے کے باغبانی شعبے کے افسران کو ہدایت دی کہ شمال مشرقی دہلی میں زیادہ سے زیادہ پارک اور کھیل کے میدان تعمیر کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو بہتر کھیل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
کھیل شخصیت سازی کا بنیادی ستون ہے — منوج تیواری
اس موقع پر خطاب رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ کھیل زندگی میں نظم و ضبط، ایمانداری، شفافیت اور باہمی محبت کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نوجوانوں میں صحت مند ذہن، صحت مند جسم اور بہتر اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے کھیلوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاکھوں کھیل صلاحیتیں مواقع کی کمی کے باعث آگے نہیں بڑھ سکیں، مگر وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے نظریے کے تحت کھیلوں کو بھرپور فروغ دیا،جس کے نتیجے میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کا راستہ آسان ہوا۔
میڈیا انچارچ آنند تریویدی کے مطابق
ٹورنامنٹ کے میڈیا انچارج آنند ترویدی نے بتایا کہ آج کا پہلا میچ جھارودھا اور سنت نگر کے درمیان کھیلا گیا۔ سنت نگر نے ٹاس جیت کر جھرودھا وارڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ جواب میں سنت نگر کی ٹیم 10 اوورز میں 5 وکٹوں پر 103 رنز ہی بنا سکی اور جھاڑودھا وارڈ نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے میچ میں مکھرجی نگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز کا ہدف دیا۔ اس کا تعاقب کرتے ہوئے سبھا پور کی ٹیم 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہی بنا سکی اور میچ 3 رنز سے ہار گئی۔تیسرے میچ میں سادات پور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ جواب میں میڈیا کی ٹیم 8 اوورز میں 85 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور سعادت پور نے 54 رنز سے میچ جیت لیا۔
انعامی رقم میں اضافہ
رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام کے لیے بالترتیب 2 لاکھ، 1 لاکھ اور 51 ہزار روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

