Bharat Express

SBI DMD Flagged off 3rd Phase of Kargil Tiger Hill Challenge: ایس بی آئی کے ڈی ایم ڈی بی کے مشرا نے ایس بی آئی کرگل ٹائیگر ہل چیلنج کے تیسرے مرحلے کو دکھائی ہری جھنڈی

کرگل جنگ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل جنگ کے ہیروز کے اعزاز میں فٹنس اور خراج تحسین کا چیلنج 5 جولائی کو اس وقت نئی بلندی پر پہنچ گیا جب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈی ایم ڈی بنود کمار مشرا نے دراس وار میموریل میں ایس بی آئی کرگل ٹائیگر ہل چیلنج کے تیسرے مرحلے کو جھنڈی دکھائی۔

بنود کمار مشرا نے ہندوستان کو ایک مضبوط اور محفوظ ملک بنانے میں ہندوستانی فوج کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر Fitistan – Ek Fit Bharat کے بانی میجر سریندر پونیانے بھی ہندوستان کے سب سے بڑے فٹنس چیلنج کی حمایت کرنے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور اس کی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے قوم کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دراس اور کرگل جنگ کی یادگاروں کی مقدس سرزمین کا دورہ کریں جہاں ہماری قوم کے بہادر سپاہیوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنا خون بہایا۔

ایس بی آئی کرگل ٹائیگر ہل چیلنج جو 3 مئی کو شروع ہوا تھا اور کرگل وجے دیوس پر ختم ہوگا۔ 85 دن کا ورچوئل فٹنس چیلنج ہے جس میں 21000 ہندوستانی شہری حصہ لے رہے ہیں۔کرگل جنگ کے ہیرو اور پرم ویر چکر  کپتان یوگیندر یادو اس چیلنج کے سفیر ہیں۔ تمام شرکاء کو اس کے دستخط شدہ ای سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔یہ چیلنج ملک کے عام شہری کو مسلح افواج اور ان کی اپنی فٹنس کے قریب لا رہا ہے۔یہ اس قسم کا پہلا اقدام ہے جسے اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے Fitistan – Ek Fit Bharat کے تعاون سے اٹھایا ہے جو کہ وزیر اعظم مودی کی فٹ انڈیا موومنٹ کی حمایت کرنے والا ہندوستان کا سب سے بڑا فٹنس کمیونٹی پلیٹ فارم ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read