سوربھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔
Saurabh Rajput Murder Case: اترپردیش واقع میرٹھ میں سوربھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے اہم حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ میرٹھ کے چیف میڈیکل آفیسر(سی ایم او) ڈاکٹراشوک کٹاریا نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ واضح ہوگئی ہے۔ سوربھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سینے پرکیا گیا چاقوسے پہلا حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو سے کئی بارسوربھ پرحملہ کیا گیا۔ قتل کے بعد لاش کے کئی ٹکڑے کئے گئے۔
حالانکہ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ تحقیقات کے حتمی نتائج کا فیصلہ فورنسک رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم میں جسم پرزخموں اور دیگراہم طبی حقائق کا بھی مطالعہ کیا گیا ہے، جس سے پولیس کوکیس کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔
نشے کے پہلو سے بھی جانچ: پولیس
وہیں ایس ایس پی میرٹھ نوپن ٹاڈا نے بتایا کہ سوربھ قتل سانحہ کے ملزم کی جانچ میں نشے کا پہلوبھی شامل کیا ہے۔ مسکان اورساحل کو نشے کی دوائیاں کون مہیا کراتا تھا، اس پر بھی جانچ ہورہی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو دونوں ملزمین کو پولیس ریمانڈ پربھی لے گی۔ پورے معاملے کی جانچ پولیس کی تین ٹیم کررہی ہے۔
ایس پی نے معاملے پرکیا کہا؟
دوسری جانب، میرٹھ کے ایس پی سٹی آیوش وکرم سنگھ نے کہا کہ دونوں ملزمین نے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ کچھ شواہد بھی ہمیں ہاتھ لگے تھے۔ تنتر منتر (کالا جادو) کے زاویے پرایس پی سٹی نے کہا کہ ابھی تک ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس میں یہ لوگ تانترک کی رسومات کرتے ہوئے نظرآئے ہوں یا تنترمنترکا سہارا لیا ہو۔ یہ ان کی گمراہ کرنے کی سازش تھی۔ ایس پی سٹی نے یہ بھی کہا کہ پولیس کوگمراہ کرتے ہوئے دونوں سوربھ کے اہل خانہ پر اس قتل کا الزام لگانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف تھاٹ آف پلانڈ (منصوبہ بند قتل کی سوچ) ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


