Bharat Express DD Free Dish

RG Kar Medical College Rape and Murder Case: آر جی کر میڈیکل کالج کیس: متاثرہ ڈاکٹر کی ماں کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، جدوجہد کو سراہنے پر اظہار تشکر

رتنا دیبناتھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی لڑائی کا ذکر کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کی ہمت کی تعریف کی۔ ان کے مطابق ”وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں بہت بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہوں اور اس کا نام اور تصویر دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہوں، تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر میرا حوصلہ بڑھایا“۔

آر جی کر میڈیکل کالج عصمت دری و قتل کیس کی متاثرہ ڈاکٹر کی والدہ اور پانیہاٹی اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار رتنا دیبناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی ہمت اور جدوجہد کو سراہا اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ یہ بات انہوں نے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک انتخابی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رتنا دیبناتھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی لڑائی کا ذکر کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کی ہمت کی تعریف کی۔ ان کے مطابق ”وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں بہت بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہوں اور اس کا نام اور تصویر دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہوں، تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر میرا حوصلہ بڑھایا“۔

انہوں نے اپنے انتخابی مہم کے حوالے سے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جا کر اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی اپیل کر رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے بھی انہیں بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لیے صدمے کا باعث ہے، کیونکہ کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ ایک اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ اس قدر بے رحمانہ سلوک کیا جا سکتا ہے۔ رتنا دیبناتھ نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی ایک ”بری سیاست“ کا شکار ہوئی ہے اور وہ اس بات کی تہہ تک جانا چاہتی ہیں کہ اس سازش کی جڑیں کتنی گہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ آنے والی نسلیں اس طرح کی سیاست کا شکار نہ بنیں اور خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”جس دن ہمیں یہ خبر ملی، ایک والدین کے طور پر جو درد ہم نے جھیلا، وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں پرارتھنا کرتی ہوں کہ کسی اور کو ایسا صدمہ نہ سہنا پڑے۔ میں صرف اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے زندہ ہوں“۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی حفاظت اس انتخاب کا سب سے اہم مسئلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے خوابوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک فون کال نے ان کی پوری زندگی بدل دی۔ ”میری بیٹی کے بہت سے خواب تھے، لیکن اس ایک واقعے نے سب کچھ ختم کر دیا۔ اب میں نے عہد کیا ہے کہ کسی اور لڑکی کے ساتھ ایسا نہ ہو، اس کے لیے میں آخری سانس تک لڑوں گی“۔

رتنا دیبناتھ نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے چار دن بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان کے گھر آئی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اصل مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیا گیا شخص اصل ملزم نہیں ہو سکتا، کیونکہ وہ اسپتال کے باہر تھا جبکہ ان کی بیٹی اندر موجود تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جرم کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک بڑے نیٹ ورک کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے بھی اس امکان کو تسلیم کیا تھا اور حکام کو اندرونی سازش کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، لیکن اس کے بعد کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی انتخابی تقریر میں کہا کہ اس معاملے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو اس کیس کے تمام مجرموں کی نشاندہی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read