Bharat Express

Andhra Pradesh Global Summit: آندھرا پردیش میں 50 ہزار نئی نوکریاں لائے گا ریلائنس، مکیش امبانی کا بڑا اعلان

AP Global Summit: مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس ریاست کی معاشی طاقت پر یقین کرنے والی پہلی کچھ ہندوستانی کمپنیوں میں سے ایک رہی ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی۔

Andhra Pradesh Global Summit: آندھرا پردیش گلوبل انوسٹرس سمٹ 2023 میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ‘ریلائنس گروپ آندھرا پردیش میں 50 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی پورے ملک میں آندھرا پردیش کی مصنوعات کو ریلائنس پہنچائے گا۔ اس کے لئے ریلائنس ریٹیل، ریاست سے زراعت، زراعت پر مبنی مصنوعات کے علاوہ دیگر مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خرید کرے گا’۔ انہوں نے کہا، ‘ریلائنس آندھرا پردیش میں 10 گیگا واٹ سولر پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کرے گا’۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں مکیش امبانی نے ریٹیل سیکٹر میں انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریلائنس ریٹیل نے ریاست کے 6 ہزار گاؤں میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کرانا تاجروں کے ساتھ شراکت کی ہے’۔

بڑی تعداد میں دیئے روزگار: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے مزید کہا ‘ڈیجیٹل دور میں بھی چھوٹے تاجر پھل پھول سکیں، اس کے لئے انہیں ضروری آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے آندھرا پردیش میں  20,000  سے زیادہ براہ راست روزگار اوربڑی تعداد میں بالواسطہ ملازمتیں دی گئی ہیں۔’

جیو ٹرو 5جی سے معیشت کو ملے گی نئی رفتار: امبانی

مکیش امبانی نے ریلائنس جیو کے بارے میں بتایا ‘جیو ٹرو 5 جی کا رول آؤٹ آندھرا پردیش سمیت پورے ہندوستان میں 2023 کے آخرسے پہلے پورا ہوجائے گا۔ 40 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرکے جیو نے ریاست میں سب سے بڑا اور سب سے بہترین ڈیجیٹل نیٹ ورک فٹ پرنٹ بنایا ہے، جو ریاست کی 98 فیصد آبادی کو کورکرتا ہے۔ جیو ٹرو 5جی سے معیشت کو نئی رفتار ملے گی اور بڑے پیمانے پر تاجر اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مکیش امبانی نے کہا ‘ریلائنس ریاست کی معاشی طاقت پر یقین کرنے والی کچھ ہندوستانی کمپنیوں میں سے ایک رہی ہے۔ آندھرا پردیش میں ہم نے اپنے کے جی-ڈی6 بیسن اور اس کی پائپ لائنس پر 1,50,000  کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جلد ہی کے جی- ڈی6 بیسن، ہندوستان کے کل گیس پیداوار میں تقریباً 30 فیصد کا تعاون کرنے لگے گا۔’

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ‘یہاں شاندار صنعتوں اور صنعت کاروں کی طویل قطار ہے۔ خاص طور پر فارما اورانفراسٹرکچر میں اور سب سے اوپرآندھرا کے پاس ایک وسیع سمندر سرحد ہے، جو اسے ایک بلو اکنامی میں بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ انہوں نے بھروسہ ظاہر کیا کہ آندھرا پردیش، نئے ہندوستان کی ترقی کے رفتار میں اہم تعاون ادا کرے گا’۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read