بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ۔ (فائل فوٹو)
BKU Leader Rakesh Tikait: کسان لیڈر راکیش تکیٹ نے کہا ہے کہ بھارتیہ کسان یونین آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنی حمایت نہیں دے گی۔ وہیں راکیش ٹکیٹ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ان کی تنظیم سے وابستہ کسان لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی کے خلاف رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انہیں بھروسہ دلایا کہ جن ریاستوں میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے، وہاں کسانوں کے مفاد میں جلد مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
کسان لیڈر راکیش ٹکٹ نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن سے پہلے راہل گاندھی کسان تنظیموں کے ساتھ بڑی میٹنگ بھی کریں گے۔ کسان لیڈر نے کہا کہ آوارہ جانوروں کی وجہ سے کسانوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت کوئی مناسب اقدامات نہیں کئے جانے سے کسان ناراض ہیں۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راکیش ٹکیٹ نے بی جے پی پر تنقید کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کسانوں پر ظلم ہوگا، وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں پر مظالم کی مخالفت کریں گے، چاہے وہاں بی جے پی کی حکومت ہو یا غیر بی جے پی کی۔
16/01/2023 दिन सोमवार को हम बिहार राज्य के जनपद बक्सर के जिला मुख्यालय से करीब 15 से 16 किलोमीटर दूर स्थित चौसा में किसानों पर हुए लाठीचार्ज और दुर्व्यवहार को लेकर वहाँ पहुंच रहे हैं।
चौसा में पीड़ित किसान परिवारों से मुलाकात करेंगे ।@ANI @BiharTakChannel @News18Bihar pic.twitter.com/yVvHkidSIq— Rakesh Tikait (@RakeshTikaitBKU) January 14, 2023
بکسر میں کسانوں کے احتجاج کو حمایت دینے کا اعلان
کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ تین دن پہلے بہار کے بکسر میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے حادثہ کے مخالفت میں پیر کے روز بکسر جاکر وہاں کے کسانوں کے ذریعہ چلائی جا رہی تحریک کو اپنی حمایت دیں گے۔ وہ اتوار کی رات پریاگ راج کے ماگھ میلے میں پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے کسانوں سے بات چیت کی اور ان کے لئے لنگر بھی تیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Unnao Rape Case: اناؤ آبروریزی معاملے میں قصوروار بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سنگر کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت
راکیش ٹکیٹ کو 4 دنوں تک ماگھ میلے میں ہی رہنا تھا، لیکن پیر کے روز وہ بکسر میں رہیں گے اور وہاں سے واپس ماگھ میلے میں لوٹ آئیں گے۔ ماگھ میلے میں واپس لوٹ کر راکیش ٹکیٹ سنگم کی ریتی سے کسانوں کے آندولن سے متعلق کوئی بڑا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کسان آندولن کے بعد سے ہی راکیش ٹکیٹ ملک کے کونے کونے میں کسانوں سے متعلق موضوعات کو اٹھاتے رہے ہیں اور اس دوران وہ مرکز میں اکثرحملہ آور رہے ہیں۔