وزیر اعظم نریندر اور راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
گجرات کے احمدآباد میں اتوار کے روز(19 نومبر) کو ہندوستان اورآسٹریلیا کے دریمان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کھیلا گیا، جس میں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کوملی شکست کے بعد کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’پنوتی‘ کہا ہے۔
راہل گاندھی کے اس بیان سے متعلق بی جے پی ان پرحملہ آورہوگئی ہے اوران سے اپنے بیان کے لئے معافی مانگنے کو کہہ رہی ہے۔ اس سے متعلق بی جے پی لیڈر روی شنکرپرساد نے کہا کہ راہل گاندھی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے جس طرح کے الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ غیرمہذب ہے۔ راہل گاندھی کو وزیراعظم مودی سے معافی مانگنی ہوگی۔
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
راہل گاندھی نے منگل کے روز(21 نومبر) کو راجستھان اسمبلی الیکشن کے لئے جالورمیں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بغیرنام لئے وزیراعظم نرینرمودی پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’’وہ (مودی) کرکٹ میچ میں چلے جائیں گے، وہ الگ بات ہے کہ میچ ہروا دیں۔ پنوتی!‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ اورسابق صدرنے مزید کہا ’’اچھا بھلا ہمارے لڑکے وہاں ورلڈ کپ جیت جاتے، لیکن وہاں پرپنوتی نے ہروا دیا، لیکن ٹی وی والے یہ نہیں کہیں گے۔ یہ عوام جانتی ہے۔‘‘
पनौती 😉 pic.twitter.com/kVTgt0ZCTs
— Congress (@INCIndia) November 21, 2023
ہندوستان کو فائنل میں شکست کا سامنا
واضح رہے کہ گجرات کے احمد آباد میں اتوار(19 نومبر) کوآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو6 وکٹ سے ہرادیا تھا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اووروں میں 240 رن بنائے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے کے ایل راہل اوروراٹ کوہلی نے نصف سنچری والی اننگ کھیلی۔ وہیں، 241 رنوں کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے 43 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے سلامی بلے بازٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر137 رن بناکراپنی ٹیم کوعالمی چمپئن بنایا۔
-بھارت ایکسپریس