پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ "ہم عالمی طاقت کے کھیل کا شکار ہیں…
پوری دنیا میں وزیراعظم نریندر مودی کا قد کس حد تک بڑھا ہے، اس کا اندازہ حال ہی میں ان کے حالیہ بیرون ممالک دورے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ہیروشما کی جی-7 سمٹ سے لے کر پاپوا نیو گنی کئی عالمی رہنما وزیراعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے نظرآئے۔ پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم جیمس ماریپا نے یہاں تک کہ ان کے استقبال کے دوران وزیراعظم نریندرمودی کے پاؤں چھوئے۔ اس سے پوری دنیا میں وزیراعظم نریندرمودی کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس دوران وزیراعظم مودی کو 2 بڑے اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے تو دوسرا جمہوریہ پلاؤ کا ایبکل ایوارڈ۔ وزیراعظم مودی کو یہ دونوں ہی اعزاز پاپوا نیو گنی میں ملے ہیں۔ وزیراعظم مودی کو فجی کے سب سے اعلیٰ اعزازسے سرفرازکیا گیا ہے۔
#WATCH | Papua New Guinea | Prime Minister Narendra Modi was accorded the Ebakl Award by President Surangel S. Whipps, Jr. of the Republic of Palau.
The two leaders met on the sidelines of FIPIC Summit. pic.twitter.com/HxPPtaaNtM
— ANI (@ANI) May 22, 2023
فجی کے وزیراعظم ستونی رابوکا نے وزیراعظم مودی کو کمپینین آف دی آرڈر آف فجی سے سرفراز کیا ہے۔ ہندوستان کے لئے یہ ایوارڈ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ابھی تک صرف صرف چند غیرفجی شخصیات کو اس اعزاز سے سرفرازکیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم مودی کو ایبکل اعزازسے بھی سرفرازکیا گیا ہے۔ دراصل پاپوا نیو گنی میں آئی پی آئی سی سمٹ میں 14 ممالک نے حصہ لیا تھا۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر، جمہوریہ پالاؤ کے صدرسورنجیل ایس وہپس جونیئر نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اورانہیں ایبکل ایوارڈ سے سرفراز کیا۔