Bharat Express DD Free Dish

President Murmu expressed grief: صدر مرمو نے آر سی بی کے جشن کے دوران بھگڈر میں اموات پر کیا اظہارِ افسوس، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی لیا نوٹس

صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اس سانحے کو ’’حیران کن اور دل دہلا دینے والا‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں صدر مرمو نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بنگلور کے ایک اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے المناک واقعے میں جانوں کا ضیاع حیران کن اور دل دہلا دینے والا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے لیے میری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔‘‘

ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی لیا نوٹس

دریں اثنا اور بھی کئی لیڈران اور سیاسی و سماجی کارکنا نے اس دردناک سانحے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وہ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے صدمے میں ہیں اور غم زدہ ہیں۔ انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کے رکن پرینک کانونگو نے کہا کہ کرناٹک میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ میں معصوم لوگوں کی موت بہت تکلیف دہ ہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زخمیوں اور مرنے والوں کی تفصیلات براہ راست ان کے ساتھ شیئر کریں تاکہ متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔