Bharat Express DD Free Dish

Bengaluru Stampede

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریب کے دن 3:14 بجے، منتظمین نے اچانک اعلان کیا کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے پاس کی ضرورت ہوگی۔ اس سے شائقین میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی۔ RCB، DNA، اور KSCA مؤثر طریقے سے ہم آہنگی کرنے میں ناکام رہے۔ بدانتظامی اور تاخیر سے داخلی دروازے کھولنے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس سے سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

آر سی بی نے ایک بیان جاری کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹیم نے کہا، "پورا آر سی بی  خاندان بنگلورو میں تقریب کے دوران پیش آنے والے اس درد ناک واقعے سے بہت غمزدہ ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پی ایم مودی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، "بنگلورو میں حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری پراتھناہے کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو ں۔"

صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگدڑ میں اب تک تقریباً11 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔