Bharat Express DD Free Dish

PM Modi expresses grief: وزیر اعظم مودی نے بنگلورو میں مچی بھگڈر میں ہونے والی اموات پر کیا اظہارِ افسوس

آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگدڑ میں اب تک تقریباً11 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران بنگلورو میں بھگدڑ میں اب تک تقریباً11 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ سرکاری طور پر ابھی ہلاکتوں کی صحیح تعداد جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ’’دل دہلا دینے والا‘‘ سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے دعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم کے آفس نے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کے حوالے سے لکھا کہ ’’بنگلورو میں حادثہ بالکل دل دہلا دینے والا ہے۔ اس المناک گھڑی میں میری دعائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کرناٹک حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

دریں اثنا مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کے لیے کرناٹک حکومت کو اس حاثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔ پرہلاد جوشی نے لکھا ’’ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کو دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ کرناٹک میں ریاستی حکومت اپنی ذمہ داری میں واضح طور پر ناکام رہی ہے۔ جشن منانا ایک چیز ہے، لیکن ریاستی حکومت نے مناسب منصوبہ بندی کے بغیر، ہنگامی خدمات کو اعتماد میں لیے بغیر، یہ فوری اور افسوسناک فیصلہ لیا۔ اس سے بچا جا سکتا تھا۔ حکومت اس کے لیے ذمہ دار ہے اور اس کے احتساب کی ضرورت ہے۔‘‘

وہیں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے پولیٹیکل سکریٹری نصیر احمد نے بدھ کے روز بھگدڑ میں کم از کم 11 لوگوں کی موت کے بعد کہا ہے کہ آئی پی ایل میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے لیے جمع ہونے والے ہجوم میں لوگوں کی تعداد غیر متوقع تھی اور ’’کوئی بھی اس کا تصور نہیں کر سکتا تھا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ وقت بھی بہت کم تھا، کیوں کہ پہلے سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ میچ کل تھا اور آج بہت کم وقت میں جو بھی انتظامات کیے جا سکتے تھے، ہم نے وہ کیے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read