Bharat Express DD Free Dish

NHRC

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی اہلیہ ڈاکٹر گرپریت کور پر ریپ کیس کو متاثر کرنے کے لیے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (NHRC) نے پنجاب حکومت سے اس معاملے میں تحقیقات کی رپورٹ طلب کی ہے۔

نیشنل فیڈریشن آف یوتھ موومنٹس کے چیئرمین مسیح الزماں انصاری نے کہا کہ پرامن احتجاج کا حق ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے اور آئین اس کا تحفظ کرتا ہے۔ اسی طرح صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ، ڈاکٹروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے اور والدین و اساتذہ کو تشدد یا دھمکی کے خوف کے بغیر طلبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا  حق بھی کافی اہم ہے۔

 وکیل نے عرضی میں الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ تک نکالے گئے طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس نے مبینہ طورپر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ جنتر منترپر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں نیٹ امتحان کے مبینہ پیپرلیک کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج جاری ہے۔ وہیں، سماجی کارکن سونم وانگچک گزشتہ 25 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں مدرسوں کی جانچ کے معاملے پر این ایچ آر سی کی کارکردگی پر سخت اور تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب مسلمانوں کے خلاف ماب لنچنگ جیسے سنگین واقعات پیش آتے ہیں تو انسانی حقوق کمیشن خاموش نظر آتا ہے، لیکن مدرسوں کی جانچ کے معاملے میں غیر معمولی سختی اختیار کی جاتی ہے، جو قابل تشویش ہے۔

این ایچ آر سی کی جانب سے ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ ان طبقات میں غریب اور مزدور طبقہ، کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد، بزرگ شہری، بچے، نوزائیدہ اور خاص طور پر بے گھر افراد شامل ہیں، جو شدید گرمی کے دوران سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔

وکیل اور سماجی کارکن ونیت جندل نے وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) کے سیکریٹری کو تحریری شکایت بھیجی ہے، جس میں گانے پر فوری پابندی لگانے اور اسے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

المناک واقعہ 26 جنوری کی صبح آنندپور میں ایک گودام میں پیش آیا تھا، جہاں آگ لگنے کے وقت متعدد مزدور اندر سو رہے تھے۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کئی افراد کو نکلنے کا موقع تک نہیں ملا۔ اطلاع ملتے ہی ریاستی فائر سروس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

صدر دروپدی مرمو نے بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

قومی انسانی حقوق کمیشن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو گرافی کی ویڈیو کیسٹ یا سی ڈی بھی طلب کی ہے۔ اس کے ساتھ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی ٹائپ شدہ رپورٹ بھی مانگی گئی ہے جس میں زخمیوں کی تفصیلات بھی دینے کو کہا گیا ہے۔ اس ک