Bharat Express

Droupadi Murmu in Jharkhand: تین روزہ دورے پر جھارکھنڈ پہنچی صدر دروپدی مرمو، ویدھ ناتھ دھام میں کریں گی پوجا

President Droupadi Murmu in Jharkhand: تین روزہ جھارکھنڈ دورے کے پہلے دن صدرجمہوریہ دروپدی مرمو شام پانچ بجے رانچی واقع ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جھارکھنڈ کے دورہ پر ہیں۔ (Image Source: @rashtrapatibhvn)

President Jharkhand Visit: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اپنے تین روزہ دورے پرآج جھارکھنڈ پہنچی۔ رانچی ایئرپورٹ پہنچنے پرگورنرسی پی رادھا کرشنن نے ان کا استقبال کیا، اس کے بعد دروپدی مرموسیدھا دیوگھر گئیں، بابا بابا ویدھ ناتھ نام مندرمیں پوجا کریں گی۔ تین روزہ جھارکھنڈ دورے کے پہلے دن دروپدی مرمو شام 5 بجے نارکھنڈ رانچی واقع ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد دروپدی مرموکھونٹی ضلع میں سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی۔

ویدھ ناتھ دھام میں کریں گی پوجا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو دیوگھرمیں بابا کے مندر میں پوجا-ارچنا کی۔ اس کے بعد دروپدی مرموسرکٹ ہاؤس دیوگھرکے لئے روانہ ہوگئی۔ وہیں اس کے بعد دیوگھرسے صدرجمہوریہ رانچی روانہ ہوں گی۔ وہاں نئے ہائی کورٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گی۔ ڈی سی منجو ناتھ بھجنتری نے دیوگھرپرسدن سے مندرتک صاف صفائی کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں آئندہ روز25 مئی کوصدرجمہوریہ کھونٹی میں منعقدہ آدیواسی خواتین کے لئے منعقدہ پروگرام کوخطاب کریں گی۔

29 مئی کو راج بھون میں کریں گی ملاقات

اس کے بعد سے وہ رانچی کے نامکم میں منعقدہ آئی آئی ٹی کے کنووکیشن تقریب میں حصہ لیں گی۔ رات میں قیام راج بھون میں ہوگا۔ آئندہ دن 26 مئی کو راج بھون میں ہی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد راج بھون سے رانچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔ پورے پروگرام کا انتظام اورسیکورٹی کی جوابدہی اے ڈی جی ابھیان سنجے آنند راؤلاٹھکراورلینڈ ریوینیوسکریٹری ڈاکٹرامیتابھ کوشل کودیا گیا ہے۔ جبکہ الگ الگ اضلاع میں منعقدہ ہرایک پروگرام کے لئے چارآئی اے ایس افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حالانکہ اس بارصدردروپدی مرمو کے لیہاتو برسا کی جائے پیدائش پرجانے کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ ایئرپورٹ سے راج بھون آنے جانے کے دوران صدرجمہوریہ کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو، اس کا خاص دھیان رکھا جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ کا قافلہ گزرنے سے تقریباً 15 سے 20 منٹ پہلے ہی سڑک پر عام گاڑیوں کی آپریٹنگ پوری طرح سے بند کردی جائے گی۔