نئی دہلی: مودی حکومت کی یونین کونسل آف منسٹرس کے حوالے سے ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ریلوے کے وزیرمملکت رونیت سنگھ بٹونے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے ان کا استعفیٰ فوری طورپرقبول کرلیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 75(2) کے تحت لیا گیا ہے۔ اس حکم کے ساتھ، رونیت سنگھ بٹواب یونین کونسل آف منسٹرس کا حصہ نہیں رہے ہیں۔
کانگریس چھوڑکربی جے پی شامل ہوے تھے بٹو
رونیت سنگھ بٹو 24 مارچ، 2024 کوبی جے پی میں شامل ہوئے۔ اس سے پہلے، انہوں نے 11 مارچ، 2021 سے 18 جولائی، 2021 تک لوک سبھا میں انڈین نیشنل کانگریس کے طورپرکام کیا۔ بٹو 2014 اور2019 کے عام انتخابات میں لدھیانہ سے اوراس سے پہلے 2009 میں آنند پور صاحب سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
President Droupadi Murmu, as advised by the Prime Minister, has accepted the resignation of Ravneet Singh from the Union Council of Ministers, with immediate effect
(File pic of Ravneet Singh) pic.twitter.com/YuqroBzOi9
— ANI (@ANI) July 24, 2026
رونیت سنگھ بٹو کون ہیں؟
مودی حکومت کے تیسرے دورمیں رونیت سنگھ بٹوکومرکزی وزیرکی ذمہ داری دی گئی تھی۔ انہوں نے ریلوے کے مرکزی وزیرمملکت اورفوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزکے وزیرمملکت کے طورپرخدمات انجام دیں۔ پنجاب کی سیاست میں مضبوط گرفت رکھنے والے رونیت بٹونے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل کانگریس پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شمولیت اختیارکی۔ گرچہ وہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی سیٹ نہیں جیت پائے تھے، لیکن پارٹی کے اندران کے قد اورپنجاب میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کی وجہ سے انہیں یونین کونسل میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں راجیہ سبھا کے ذریعے پارلیمنٹ بھیجنے کا منصوبہ تھا۔
پنجاب میں بی جے پی کا چہرہ بنے بٹو؟
مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی پنجاب میں زمینی سطح پراپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی ریاست میں اپنی تنظیم کونئی توانائی دینے کے لئے رونیت سنگھ بٹوکوپنجاب کی سرگرم سیاست میں لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی نے رونیت سنگھ بٹوسے متعلق ایک بڑا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ وہ آئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے پارٹی کومضبوط کرنے کے لئے اسی حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
