پی ایم مودی نے کاشی میں اسکولی بچوں سے کی بات
PM Modi Interact with Students: وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کے روز وارانسی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے 3 پروگراموں میں حصہ لیا۔ سب سے پہلے انہوں نے 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سی ایم یوگی سے اٹل رہائشی اسکول کے بارے میں معلومات لی۔ اسی دوران کاشی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور سی ایم یوگی نے اٹل رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں سے بھی بات کی۔ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں۔
ورانسی میں وزیر اعظم مودی نے اسکول کے بچوں سے کچھ سوالات پوچھے۔ جس کا انہوں نے ہاتھ اٹھا کر ایک ایک کر کے جواب دیا۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم نے وہاں 20 بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کچھ سوالات بھی کئے۔
In these children I see hope, enthusiasm, determination and a lot of energy!
Delighted to meet these youngsters studying in the Atal Awasiya Vidyalayas in UP. pic.twitter.com/FjLhP5vAoM
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2023
ایک طالبہ انشیکا نے بتایا کہ پی ایم مودی نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آپ لوگ کون سی اناج کھاتے ہیں؟ آپ لوگ باجرہ، جوار اور مکئی وغیرہ بھی کھایا کرو۔
ایک اور طالبہ سجاتا نے بتایا کہ پی ایم مودی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کون سا کھیل اور کھلاڑی پسند ہے؟ میں نے جواب دیا کہ مجھے بیڈمنٹن کھیلنا اور کھلاڑی سائنا نہوال پسند ہے۔
وزیر اعظم مودی نے وارانسی میں بچوں سے خصوصی ملاقات کی۔ ویڈیو-
#WATCH | Varanasi: Prime Minister Narendra Modi and UP CM Yogi Adityanath interact with school students pic.twitter.com/CkUlJZGdzi
— ANI (@ANI) September 23, 2023