وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال۔ (فائل فوٹو)
PM Modi Degree Row: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو وزیراعظم مودی کی ڈگری معاملے میں گجرات ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے جمعرات (9 نومبر) کو کیجریوال کی اس عرضی کو خارج کردیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی لیاقات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے گجرات یونیورسٹی کو دیئے گئے احکامات کو منسوخ کرنے کے حکم پر جائزہ لینے کی اپیل کی تھی۔
اس سے قبل جسٹس بیرین ویشنو کی بینچ نے جائزہ عرضی سے متعلق 30 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو جسٹس ویشنو نے سی آئی سی کے اس آرڈر کو منسوخ کردیا تھا، جس میں گجرات یونیورسٹی کو آرٹی آئی کے تحت اروند کیجریوال کو وزیراعظم مودی کی تعلیمی ڈگریوں کی جانکاری دینے کا حکم دیا گیا تھا۔
Gujarat High Court rejects review plea by AAP National Convenor Arvind Kejriwal against non-disclosure of PM Modi’s educational degree
— ANI (@ANI) November 9, 2023
اس کے علاوہ عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر 25,000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ کیجریوال کی جائزہ عرضی میں ذکرکئے گئے دلائل میں سے ایک یہ بھی تھا کہ وزیراعظم مودی کی ڈگری آن لائن فراہم ہونے کے گجرات یونیورسٹی کے دعوے کے مخالف، یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کوئی جانکاری دستیاب نہیں ہے۔
-بھارت ایکسپریس