جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے میزبان ملک کے موقف کا واضح طور پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 09-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے مشہور بھارت منڈپم میں 18ویں G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔ یہ پہلا جی20 چوٹی اجلاس ہے جس کی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے۔ میں اگلے دو دنوں میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کا منتظر ہوں۔
India is delighted to host the 18th G20 Summit on 09-10 September 2023 at New Delhi’s iconic Bharat Mandapam. This is the first ever G20 Summit being hosted by India. I look forward to productive discussions with world leaders over the next two days.
It is my firm belief that…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ نئی دہلی G20 چوٹی کانفرنس انسانوں پر مرکوز اور جامع ترقی کی نئی راہیں طے کرے گی۔ہماری ثقافتی اقدار میں جڑی ہوئی، ہندوستان کی G20 پریذیڈنسی تھیم، ‘واسودھائیوا کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ ہمارے عالمی نظریہ کے ساتھ یہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے۔ ہندوستان کی G20 صدارت جامع،نئے عزائم، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی رہی ہے۔ ہم نے گلوبل ساؤتھ کے ترقیاتی خدشات کو فعال طور پر اٹھایا۔ہندوستان ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے انسانی بنیادوں پر بھی بہت زور دیتا ہے۔ گاندھی جی کے پسماندہ لوگوں کی خدمت کے مشن کی تقلید کرنا ضروری ہے، جو قطار میں سب سے آخری شخص ہے ان کی خدمت کا جذبہ ہمارے اندر ضرور ہونا چاہیے۔
India also places great emphasis on a human-centric way of furthering progress. It is important to emulate Gandhi Ji’s mission of serving the underprivileged, the very last person in the queue.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
پی ایم مودی نے مزید لکھا کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران، میں ‘ون ارتھ’، ‘ون فیملی’ اور ‘ون فیوچر’ کے سیشنز کی صدارت کروں گا، جس میں عالمی برادری کے لیے اہم تشویش کے متعدد مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان میں مضبوط، پائیدار، جامع اور متوازن ترقی کو آگے بڑھانا شامل ہے۔ہم پائیدار مستقبل کے لیے SDGs، گرین ڈیولپمنٹ پیکٹ کی پیشرفت کو تیز کرنا چاہتے ہیں اور 21ویں صدی کے لیے کثیر جہتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ہم مستقبل کے شعبوں جیسے کہ تکنیکی تبدیلی اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کو بہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ہم صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے بھی اجتماعی طور پر کام کریں گے۔
I will also be holding bilateral meetings with several leaders and Heads of Delegation to further deepen the bonds of friendship and cooperation.
I am confident that our guests will enjoy the warmth of the Indian hospitality.
Rashtrapati Ji will be hosting a dinner on 9th…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 8, 2023
وزیراعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا کہ میں دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے کئی رہنماؤں اور وفود کے سربراہوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کروں گا۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے مہمان ہندوستانی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔راشٹرپتی جی 9 ستمبر کو ایک عشائیہ کی میزبانی کریں گے۔10 تاریخ کو قائدین راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اختتامی تقریب میں، اسی دن، G20 کے رہنما صحت مند ‘ایک زمین’ کے لیے ‘ایک خاندان’ کی طرح ایک پائیدار اور مساوی ‘ایک مستقبل’ کے لیے اپنے اجتماعی وژن کا اشتراک کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔