Bharat Express

G20 summit New Delhi

برطانیہ کے وزیراعطم رشی سنک نے اس بات پرزور دیا ہے کہ  برطانیہ میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت خاص طور پر خالصتان کی حامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع سے وزیراعظم نریندر مودی نے میزبان ملک کے موقف کا واضح طور پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 09-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے مشہور بھارت منڈپم میں 18ویں G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔

ذرائع کی مانیں تو آج 8 ستمبر کو پی ایم مودی ماریشس، بنگلہ دیش اور امریکہ کے لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات میں مختلف ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔