Bharat Express

PM Modi to file nomination from Varanasi: پی ایم مودی 13 مئی کو وارانسی میں کریں گے روڈ شو،14 مئی پرچہ نامزدگی کریں گے داخل

وزیراعظم نریندر مودی وارانسی پارلیمانی حلقہ سے تیسری بار پرچہ داخل کرنے والے ہیں ،اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ان کا پورا پروگرام سامنے آگیا ہے ۔ خبر ہے کہ پی ایم مودی 13 مئی کو وارانسی میں روڈ شو کریں گے اس کے بعد 14 مئی کو پی ایم مودی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی وارانسی پارلیمانی حلقہ سے تیسری بار پرچہ داخل کرنے والے ہیں ،اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ان کا پورا پروگرام سامنے آگیا ہے ۔ خبر ہے کہ پی ایم مودی 13 مئی کو وارانسی میں روڈ شو کریں گے اس کے بعد 14 مئی کو پی ایم مودی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ حالانکہ پی ایم مودی 7 مئی کو بھی وارانسی جارہے ہیں اور وہاں وہ رام مندر میں جاکر پوجا کریں گے ۔ البتہ ان کے پرچہ نامزدگی کے سلسلے میں جو پروگرام طے کیا گیا ہے اس کے مطابق پرچہ داخل کرنے سے ایک دن قبل پی ایم مودی وارانسی میں روڈ شو کریں گے اور اپنے حامیوں سے خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ وارانسی میں آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس بار بھی وارانسی سے  پی ایم مودی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وارانسی میں آخری مرحلے کے دوران ووٹنگ ہونی ہے، یعنی یکم جون کو وزیر اعظم مودی کے حلقے میں ووٹنگ ہوگی۔

وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ انتخابات کے مقابلے اس لوک سبھا انتخابات میں وارانسی سیٹ پر ووٹنگ فیصد بڑھانے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ 85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں کے لیے فارم 12 ڈی بھرنے کے بعد پولنگ اہلکار ان کے گھر جا کر ووٹ حاصل کریں گے۔اب تک ملک میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی، جس کے تحت ملک کی 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔