میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ’میلبورن میٹس مودی‘ پروگرام میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس شاندار استقبال، جوش و خروش اور والہانہ محبت پر میلبورن اور آسٹریلیا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن توانائی، جذبے اور بھارت-آسٹریلیا تعلقات کی مضبوطی کی روشن مثال بن گیا۔
مودی نے میلبورن اور آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا
بھارتی برادری کے اس عظیم الشان اجتماع کے بعد وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’شکریہ میلبورن! شکریہ آسٹریلیا! آج کا دن بے حد پرجوش اور توانائی سے بھرپور رہا۔‘‘
Thank you Melbourne!
Thank you Australia!
Today was electrifying… pic.twitter.com/O83XPoScgb
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی موجودگی نے مزید یادگار بنا دیا۔ مودی کے مطابق انتھونی البانیز کی تقریر نے بھارت-آسٹریلیا دوستی کے تئیں ان کی گہری وابستگی اور دوطرفہ شراکت داری کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیز کے ساتھ ہزاروں حاضرین کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔
The community programme in Melbourne was made even more special with the presence of PM Albanese. His speech was outstanding, reflecting his deep commitment to India-Australia friendship and the immense value he places on our partnership.@AlboMP pic.twitter.com/U0krUPZTGm
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2026
بھارتی برادری نے آسٹریلیا کو مضبوط بنایا: انتھونی البانیز
دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے سات سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور وزیراعظم مودی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہزاروں افراد کے مجمع کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انتھونی البانیز نے لکھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی! میلبورن میں میرے ساتھ شامل ہونے پر آپ کا شکریہ۔ ہماری بھارتی برادری نے جدید آسٹریلیا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس برادری نے ہمارے ملک کو مزید بہتر، خوشحال اور مضبوط بنایا ہے۔ آج رات ہم نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان خصوصی اور مضبوط تعلقات کا مل کر جشن منایا۔‘‘
Thank you for joining me in Melbourne tonight @narendramodi.
Our Indian community has contributed so much to the story of modern Australia.
And it’s made our country a better place.
Tonight we celebrated the special relationship between Australia and India. pic.twitter.com/slM3P33XBO
— Anthony Albanese (@AlboMP) July 9, 2026
مارول اسٹیڈیم میں بھارتی برادری کا شاندار اجتماع
جمعرات کو میلبورن کے مارول اسٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور ریاست وکٹوریہ کی پریمیئر جیسنٹا ایلن بھی موجود تھیں۔ جیسنٹا ایلن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بھارت کے عوام اور ان کی اقدار کا بے حد احترام کرتی ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


