وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پی ایم-کسان یوجنا کے 6 سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے کسانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اسکیم کسانوں کو عزت، خوشحالی اور نئی طاقت دینے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے فخر سے کہا کہ اب تک تقریباً 3.5 لاکھ کروڑ روپے براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں۔
पीएम-किसान के 6 वर्ष पूरे होने पर देशभर के हमारे किसान भाई-बहनों को बहुत-बहुत बधाई। मेरे लिए अत्यंत संतोष और गर्व का विषय है कि अब तक करीब साढ़े तीन लाख करोड़ रुपये उनके खाते में पहुंच चुके हैं। हमारा ये प्रयास अन्नदाताओं को सम्मान, समृद्धि और नई ताकत दे रहा है। #PMKisan
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی پالیسیوں اور اسکیموں کے باعث ملک کے زرعی شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ چھوٹے کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے سے نہ صرف ان کی منڈی تک رسائی بڑھی ہے بلکہ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں کی وجہ سے زرعی لاگت کم ہوئی ہے اور کسانوں کی خوشحالی میں اضافہ ہوا ہے۔
पीएम-किसान के 6 वर्ष पूरे होने पर देशभर के हमारे किसान भाई-बहनों को बहुत-बहुत बधाई। मेरे लिए अत्यंत संतोष और गर्व का विषय है कि अब तक करीब साढ़े तीन लाख करोड़ रुपये उनके खाते में पहुंच चुके हैं। हमारा ये प्रयास अन्नदाताओं को सम्मान, समृद्धि और नई ताकत दे रहा है। #PMKisan
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
کسانوں کی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشی حالت کو مضبوط کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور حکومت نئی اصلاحات کے ساتھ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کے ٹویٹ کو کسانوں اور عام لوگوں کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


