وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعرات کو تاریخی ’’ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے‘‘ (CETA) پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کی گئی، جس میں مختلف شعبوں کے کاروباری رہنما شامل تھے۔ اس میٹنگ میں صحت، دواسازی، جواہرات و زیورات، آٹوموبائل، توانائی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات جیسے اہم شعبوں سے وابستہ کاروباریوں نے شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ان شعبوں کو روزگار کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
Interacted with business leaders at Chequers. The signing of the India-UK CETA has opened up new avenues for trade and investment. It marks a pivotal step in strengthening our economic partnership.@Keir_Starmer @10DowningStreet pic.twitter.com/NFvjfyqXHi
— Narendra Modi (@narendramodi) July 24, 2025
وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم اسٹارمر نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں آنے والی وسعت کو سراہا۔ انھوں نے بزنس لیڈرز پر زور دیا کہ وہ CETA معاہدے سے حاصل ہونے والے مواقع کو مکمل طور پر استعمال کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے اس نئے معاہدے کو عالمی اقتصادی منظرنامے میں اعتماد اور استحکام کا ذریعہ قرار دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور برطانیہ کی معروف مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی نمائش کا معائنہ بھی کیا، جن میں جواہرات، انجینئرنگ مصنوعات، صارف اشیاء اور ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات شامل تھیں۔
وہیں کاروباری رہنماؤں نے اس تاریخی تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نہ صرف تجارت اور معیشت بلکہ تعلیم، تحقیق، اختراع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور صحت کے شعبوں میں بھی تعاون کا نیا باب رقم کرے گا۔ آخر میں دونوں رہنماؤں نے وعدہ کیا کہ وہ چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کو اس معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور مستقبل میں اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


