نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، جب حیدرآباد سے وجے واڑہ جانے والی ایک نجی ٹریول بس کوڈاد رورل پولیس اسٹیشن کی حدود میں سوریا پیٹ ضلع کے قریب ایک چلتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
وزیر اعظم نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’تلنگانہ کے سوریا پیٹ میں پیش آنے والے المناک حادثے کے بارے میں جان کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں۔‘‘
తెలంగాణలోని సూర్యాపేటలో దురదృష్టవశాత్తు జరిగిన ప్రమాదం గురించి తెలుసుకుని తీవ్ర దిగ్భ్రాంతికి గురయ్యాను. తమ ఆత్మీయులను కోల్పోయిన వారి కుటుంబ సభ్యులకు నా ప్రగాఢ సానుభూతి. గాయపడిన వారు త్వరగా కోలుకోవాలని ప్రార్థిస్తున్నాను: ప్రధాన మంత్రి @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 26, 2026
بس میں سوار تھے 43 مسافر
پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 5 بج کر 20 منٹ پر درگاپورم اسٹیج کے قریب پیش آیا، جہاں بس ٹرک سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد سے وجے واڑہ جانے والی بس میں مجموعی طور پر 43 مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ’’حادثہ درگاپورم کے قریب پیش آیا۔ ہم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘‘ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی کیا اظہارِ افسوس
اس سے قبل تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی حادثے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بھی سوریا پیٹ بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والے نجی ٹریول آپریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پربھاکر نے اے این آئی سے کہا کہ سوریا پیٹ میں بدھ کی صبح پیش آنے والے بس حادثے میں 6 افراد نے اپنی جان گنوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی ہے اور سڑکوں کی حفاظت سے متعلق متعدد پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
