Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi on Petrol-Diesel Price Hike: پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پرناراض ہوئے راہل گاندھی، کہا- ’3 کا جھٹکا آچکا، باقی…‘

پٹرول، ڈیژل اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایکس پرپوسٹ کرکے طنز کیا ہے اور بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت غلطی پرہے اورعوام کواس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

نئی دہلی: ملک میں پٹرول، ڈیژل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سیاسی بیان بازی تیزہوگئی ہے۔ ہندوستان میں پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہوگیا ہے۔ آج جاری کی گئی تازہ قیمتوں کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 3.14 روپئے فی لیٹراورڈیژل کی قیمت میں 3.11 روپئے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت بھی 2 روپئے فی کلو گرام بڑھا دی گئی ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں کا اثرعام لوگوں کی جیب پر پڑنے والا ہے۔ ٹرانسپورٹ خرچ بڑھنے سے روزمرہ کی کئی چیزیں بھی مہنگی ہوسکتی ہیں۔ اسی موضوع پرکانگریس لیڈرراہل گاندھی نے مرکزی حکومت پرسخت تنقید کی ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت غلطی پرہے اورعوام کواس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے طنزیہ اندازمیں کہا کہ اب 3₹ کا جھٹکا دیا گیا ہے اورباقی کی وصولی قسطوں میں کی جائے گی۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں اورمغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں تشویش ہے۔ حکومت اورتیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ عالمی حالات نے قیمتوں پردباؤبڑھایا ہے۔

کانگریس نے مرکزی حکومت پرکی سخت تنقید 

کانگریس پارٹی نے جمعہ (15 مئی 2026) کے پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں اضافے پرمرکزی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سے مہنگائی اورمعاشی ترقی میں کمی واقع ہوگی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمتیں کم تھیں، مودی حکومت نے ریلیف دینے کے بجائے صارفین کولوٹا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے 4 سال کے وقفے کے بعد جمعہ کوپٹرول اورڈیژل کی قیمتوں پرنظرثانی کی۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں تین روپئے فی لیٹراضافہ کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.77 روپئے فی لیٹرسے بڑھ کر 97.77 روپئے فی لیٹرہوگئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read