Bharat Express DD Free Dish

Woman killer drowned 4 children: خوبصورت بچیوں سے نفرت… ٹب میں ڈبوکر کر 4 بچوں کا قتل! ایم اے پاس خاتون بنی ’سائیکو کلر‘

ہریانہ کے پانی پت میں 32 سالہ ایم اے پاس خاتون پونم کو چار بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خوبصورت بچیوں سے نفرت کی وجہ سے وہ معصوموں کو پانی میں ڈبو کر مار دیتی تھی۔

چھ سال کی بچی کو ٹب میں ڈبو ڈبو کر مار ڈالنا — یہ واقعہ پڑھنے میں جتنا خوفناک ہے، حقیقت میں اس سائیکو کلر کی کہانی اس سے کہیں زیادہ ہولناک ہے۔ ہریانہ کے پانی پت ضلع کی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس سائیکو کلر نے چار بچوں کا قتل کیا ہے۔ بربریت اس وقت بڑھ گئی جب اس عورت نے اپنے ہی بیٹے کو مار ڈالا۔ پانی پت پولیس نے بدھ کے روز بچوں کی قاتل خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمہ کی شناخت پونم نامی خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے دو سال میں چار بچوں کو قتل کر دیا  ہے۔ اس سائیکو کلر کا طریقۂ واردات بچوں کو پانی میں ڈبو کر مارنا ہے۔ یکم دسمبر کو اس نے اپنے جیٹھ کی چھ سال کی بیٹی کو ٹب میں ڈبو کر مار ڈالا، جس کے بعد سے وہ سائیکو کلر کے نام سے جانی جا رہی ہے۔

خوبصورت بچیوں سے تھی نفرت

پولیس کی پوچھ گچھ میں پتا چلا کہ پونم کو خوبصورت بچیوں سے بہت زیادہ نفرت ہے۔ پونم نے بتایا کہ اسے خود نہیں معلوم کہ خوبصورت بچی دیکھ کر اسے غصہ کیوں آتا ہے۔ شادی سے پہلے ایسا نہیں تھا۔ اس کی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔ ایک سال بعد بیٹا ہوا۔ وہ کسی بھی بچی کو دیکھ کر اس کا مقابلہ اپنے بیٹے سے کرتی تھی۔ اگر کوئی بچی بیٹے سے زیادہ خوبصورت دکھتی تو اسے غصہ آتا تھا۔

کیسے پکڑی گئی پونم

بتا دیں کہ پونم گوہانہ کے بھاوڑ گاؤں میں رہتی ہے۔ اس کی عمر 32 سال ہے۔ وہ سیاسیات میں ایم اے ہے۔ شوہر نوین کے ماموں ستپال کے بیٹے کی شادی میں پونم اور اس کا خاندان یکم دسمبر کو پانی پت کے گاؤں نیلتھا گیا ہوا تھا۔ اس شادی میں ایک بچی کے لاپتا ہونے کے بعد ہنگامہ بڑھ گیا۔ بچی کو تلاش کیا گیا تو اس کی لاش پانی سے بھرے ایک ٹب میں ملی۔ پولیس کی تفتیش میں پتا چلا کہ جب بارات گھر سے نکل رہی تھی، اس وقت بچی ودھی اور پونم ایک ساتھ لاپتا ہوئی تھیں۔ ساتھ ہی بارات میں گئی عورتوں سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ جب پونم بارات میں واپس آئی تو اس کی ساڑی پانی سے بھیگی ہوئی تھی۔ پولیس کی سخت پوچھ گچھ کے بعد پونم نے سچ قبول کر لیا۔ پونم کا مائیکا پانی پت کے سیواہ گاؤں میں ہے۔ سسرال میں بھتیجی اور بیٹے کے قتل کے بعد مائیکے میں چچیرے بھائی دیپک کی چھ سالہ بیٹی جیا کی جان لی۔ یہ واقعہ 19 اگست 2025 کا ہے۔ پونم پر مجموعی طور پر چار بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read