جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان نے مسلسل چھٹے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستان کی طرف سے یہ فائرنگ جموں کے نوشہرہ، اکھنور اور سندر بنی میں چھوٹے ہتھیاروں سے کی گئی۔ جس کا بھارت نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے بھارت کے سخت اقدامات سے پاکستان پریشان ہے۔
پاکستان نے 28-29 اپریل کو بھی فائرنگ کی
لائن آف کنٹرول کے اس پار سے پاکستانی فوج کی طرف سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل، فوج کے مطابق، 28-29 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے ساتھ ساتھ اکھنور سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے اس اشتعال انگیزی کا متوازن اور موثر انداز میں جواب دیا۔ اسی طرح 27-28 اپریل کی درمیانی شب بھی پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی تھی۔
بھارت کی سخت کارروائی سے پاکستان بوکھلا یا
یہ فائرنگ پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال کی جا رہی ہے۔ جہاں منگل کو لائن آف کنٹرول کے پار سے کپواڑہ، بارہمولہ اور اکھنور سیکٹروں میں فائرنگ ہوئی، وہیں کل کپواڑہ اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی گئی۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جمعہ سے پاکستانی فوجی چوکیوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 26-27 اپریل کی درمیانی شب توتماری گلی اور رام پور سیکٹر کے علاقوں میں پاکستانی فوجی چوکیوں سے فائرنگ کی گئی جس کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
