Bharat Express DD Free Dish

Pakistan Serial Bomb Blast News: وارننگ کے باوجود پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں پرحملے کئے، ہندوستان کے جواب میں ڈیفنس سسٹم تباہ: کرنل صوفیہ قریشی نے دی یہ اہم جانکاری

ہندوستان کی طرف سے پریس بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ ہم نے کسی بھی فوجی ٹھکانے کونشانہ نہیں بنایا تھا۔ گزشتہ رات پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے میزائل حملے اور ہندوستان کی جوابی کارروائی پر وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کر کے پوری جانکاری دی۔

نئی دہلی: دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے آپریشن سندورپرکرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ ہم نے آپریشن سندورکے بعد کی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کوجواب دیتے ہوئے اس کے ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کسی بھی فوجی ٹھکانے کونشانہ نہیں بنایا تھا۔ گزشتہ رات پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پرڈرون اورمیزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام کردیا گیا ہے۔ اس کا ملبہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم کوتباہ کردیا گیا: کرنل صوفیہ قریشی

کرنل صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ میں کہا، ”آپریشن سندور کے بعد ہم نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 8-7 مئی کی رات کو شمالی اور مغربی ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائلوں پر حملے کرنے کی کوشش پاکستان نے کی۔ حالانکہ ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ کئی مقامات پرملے ملبے اس کے ثبوت ہیں۔ آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کے کئی مقامات پرایئرڈیفنس سسٹم کونشانہ بنایا۔ مصدقہ طورپرمعلوم ہوا کہ لاہورمیں ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا۔”

ونگ کمانڈرویومیکا سنگھ نے کہا- پاکستان نے ایل اوسی پرکی فائرنگ

ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے ایل اوسی پر بے وجہ گولی باری کرکے شدت دی ہے۔ کئی مقامات پر مورٹار کا استعمال پاکستان کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ ان حملے میں 16 بے قصورافراد کی جان چلی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read