Bharat Express

قومی

RSS Chief Mohan Bhagwat: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 13 اکتوبر سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آر ایس ایس چیف نے اتوار کو کہا کہ ملک کو ان لوگوں سے نمٹنا چاہیے جو سماج کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ سنگھ کے رضاکاروں کے ایک …

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی پیر (16 اکتوبر) کو اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، مظفرآباد میں ہلکی بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ یوپی اور راجستھان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

جمعیۃ علماء ہند نے تمام انصاف پسند بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے مظلوموں سے ان کے جینے کا حق چھین رہا ہے۔

این سی پی صدر نے کہاکہ ، "ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کا کردار فلسطین کی مدد کرنا تھا۔ بھارت نے کبھی کسی کی مدد نہیں کی لیکن موجودہ وزیراعظم نے بدقسمتی سے اسرائیل کا ساتھ دے کر فلسطین کے اصل مالکان کی مخالفت کی ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج مدھیہ پردیش کے دتیا میں لاڈلی برہمن کانفرنس اور ایک پرہجوم جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا- بھائیو، بہنو… آپ دیکھیں گے کہ اس بار کی دیوالی بھی کمل سے بھری ہوگی۔ کانگریس والے میری موت کی دعا کر رہے ہیں...میں اتنی آسانی سے مرنے والا نہیں ہوں، کروڑوں بہنوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔

وائرل خط پر سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے ٹویٹ کرکے جواب دیا کہ وہ اپنی آخری سانس تک کانگریس میں ہی رہیں گے۔ وائرل خط دگ وجے سنگھ کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا ہے۔ اس خط میں واضح طور پر دہلی اور بھوپال میں رہائش کا پتہ درج ہے

صدر پروگرام سید تنویر احمد (ڈایرکٹر مرکزی تعلیم بورڈ)جماعت اسلامی ہند نے اپنے صدارتی خطبہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استاد کو علم کی منتقلی کے ساتھ سماجی و اخلاقی اقدار بھی منتقل کرنے ہوں گے اس کے لیے پانچ نکاتی فارمولہ دیا۔ محمد ارشاد عالم فلاحی  نے میڈیا کے تمام تر کاموں کو بڑی خوبی سے انجام دیا۔

ہندوستان کے ایک مسافر بردار طیارے نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسرآرہی تھی۔دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنے پر کپتان نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

نشی کانت دوبے نے خط میں لکھا کہ مہوا موئترا کے حالیہ 61 سوالات میں سے 50 ایسے سوالات تھے جو درشن ہیرانندانی اور ان کی کمپنی کے کاروباری مفادات کے تحفظ یا فائدہ کے لیے پوچھے گئے تھے۔

پی 20 سمٹ میں پی ایم نریندر مودی نے ہندوستان کو 'جمہوریت کی ماں' کہا تھا، جس کے لیے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے انہیں گھیرنے کی کوشش کی ہے۔ بی ایس پی ایم پی دانش علی نے اپنی پوسٹ پر کہا جہاں نسل پرستانہ اور مذہبی توہین کا استعمال کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گئی