Bharat Express

قومی

واضح رہے کہ قتل کا کلیدی ملزم ساجد کوانکاؤنٹرمیں مار گرائے جانے کے بعد پولیس دوسرے ملزم جاوید کی تلاش کر رہی تھی۔ جاوید کی تلاش میں بدایوں پولیس نے گزشتہ رات کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران جاوید کے والد اورچچا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ "غیر قانونی تارکین وطن ہونے کے ناطے روہنگیا آئین کے حصہ سوئم کے تحت تحفظ کا دعویٰ نہیں کر سکتے کیونکہ حصہ سوئم صرف ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے غیر قانونی تارکین وطن کو نہیں۔یہ لوگ  زندگی اور آزادی اور ہندوستان میں رہنے یا آباد ہونے کے بنیادی حق کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔

بدایوں کی اس درندگی سے ونود کمارکے گھرمیں ماتم کا ماحول ہے۔ بچوں کی ماں سنگیتا کا روروکربرا حال ہے۔  وہ دہاڑیں مارمارکررورہی ہیں۔ وہ تصویریں ہرکوئی نہیں د یکھ سکتا ہے۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں مہلوک کی فیملی سے ملنے پہنچ رہے ہیں اورلوگ تسلی دے رہے ہیں۔

جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی بنچ نے کمپنی اور بال کرشن کے پہلے جاری کردہ عدالتی نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو دیے گئے حلف نامے کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے۔

مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے ایک بار پھر وزیراعظم مودی پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے بلڈھانا میں ایک عوامی جلسے میں سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی اور اورنگ زیب کی پیدائش گجرات میں ہوئی تھی۔

الگ الگ کارروائیوں میں، ای ڈی اور آئی ٹی اہلکار رئیل اسٹیٹ کمپنی جی اسکوائر گروپ کی جائیدادوں کی تلاشی لے رہے ہیں، جو ڈی ایم کے کی اعلیٰ قیادت سے منسلک ہے۔ ای ڈی کو منی لانڈرنگ کا شبہ ہے اور ٹیم چھاپے کے دوران ہر ایک دستاویز کی جانچ کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن اور پولیس تحقیقات کے دوران پکڑی گئی رقم اور شراب کا کیا کرتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انتخابات کے دوران پکڑے گئے سامان کا کیا ہوتا ہے۔

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے تمام سمن کی آئینی جواز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے پر بدھ (20 مارچ) کو سماعت ہوئی، جس میں کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے گرفتاری سے راحت مانگی تھی۔

ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم جو بھی کھاتے ہیں اس کا دماغ پر اثر پڑتا ہے۔ میرے خیال میں فٹنس ، اپنے اندر سے، آپ کے دماغ سے، آپ کے دل سے آتی ہے۔ آپ جیسے چاہیں فٹ رہیں گے۔سی جے آئی نے کہا، "میں سابودانا نہیں کھاتا، میں رام دانا کھاتا ہوں۔

نیشنل سیسمولوجی سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز مہاراشٹر کے ہنگولی میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 6.08 پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 ناپی گئی۔ 4 سے 4.9 کی شدت والے زلزلے کو ہلکے زلزلے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔