MVA meeting in Maharashtra today: مہاراشٹر میں آج ایم وی اے کی میٹنگ، سیٹ شیئرنگ پر ختم ہوگا تنازع یا پھرکانگریس الگ الیکشن لڑے گی؟
مہا وکاس اگھاڑی کی تقریباً 15 سیٹوں پر کانگریس اور شیوسینا کے درمیان ٹکراؤ ہے۔ اس کے حل کے لیے ایم وی اے کی آج یعنی منگل کو دوپہر ایک بجے میٹنگ ہوگی۔
مدارس کے خلاف این سی پی سی آرکی گائیڈلائن پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا مولانا محمود مدنی نے کیا استقبال
جمعیۃ علماء ہند جدید تعلیم کوفروغ دینے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی اوایس) سے منسلک جمعیۃ اسٹڈی سینٹرچلا رہی ہے، جہاں 15 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کوروایتی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مضامین کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔
مدارس اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں پرسپریم کورٹ نے لگائی روک، جمعیۃ علماء ہند کو ملی بڑی کامیابی
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا استقبال کیا اوریہ امید ظاہرکی کہ حتمی فیصلہ بھی مدارس کے حق میں آئے گا اورآئین کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرنے والی طاقتوں کومنہ کی کھانی پڑے گی۔
Delhi Waqf Board Case: عدالت نے دہلی وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی درخواست سے متعلق ضمانت پر ای ڈی سے کیا جواب طلب
ای ڈی کے مطابق یہ معاملہ دہلی وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غیر قانونی لیز پر دینے اور ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعے ذاتی فائدے سے متعلق ہے۔
Delhi Riots 2020: دہلی فسادات کیس کے ملزم شاداب احمد کو بہن کی شادی میں شرکت کے لیے ککڑڈوما کی عدالت نے عبوری ضمانت دی
عدالت نے 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ایک ضمانت پیش کرنے پر 29 اکتوبر سے 5 نومبر تک شاداب کی ضمانت منظور کی۔
India China Relations: ہندوستان۔ چین ایل اے سی پٹرولنگ سمجھوتے پر کیا بولے اسد الدین اویسی؟ ایکس پر کہی یہ بات
چین کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور چین مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر پٹرولنگ سے متعلق ایک معاہدے پر رضامند ہوئے تھے۔
Jharkhand Assembly Elections: ٹکٹ نہ ملنے کے سبب کئی لیڈروں نے دیااستعفیٰ ، تین سابق ارکان اسمبلی نے بھی چھوڑی پارٹی
جھارکھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں ٹکٹوں سے محروم رہنے والے کئی لیڈروں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں تین سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔
Delhi NCR Air Pollution: دہلی ۔ این سی آر میں فضائی آلودگی کے پیش نظر جی آر اے پی ۔2 کا نفاذ، جانئے کن کن چیزوں پر رہےگی پابندی
لوگوں کو بھیڑ والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ دہلی-این سی آر میں سڑکوں کی مکینیکل/ویکیوم صفائی اور نگرانی کی جائے گی۔
Maharashtra News: سلمان خان کو دھمکی دینے والے شخص نے مانگی معافی، کہا- غلطی سے۔۔۔
ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر آنے والے میسج میں میسج کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ اسے ہلکے سے نہ لیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔
Education Minister Dharmendra Pradhan meets Singapore PM: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر اعظم سے کی ملاقات ، اسکولی تعلیم اور تحقیق میں تعاون پر کیا تبادلہ خیال
"وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب نے ہندوستان-سنگاپور تعاون کو ایک جامع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک تیار کیا ہے، جس میں اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون شامل ہے"۔