US Supreme Court rejects Tahawwur Rana’s plea to stay extradition to India: ممبئی دہشت گرانہ حملوں کے لیے ہندوستان کو مطلوب تہور رانا کو بڑا جھٹکا، امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کی ہندوستان کے حوالے کرنے پر روک لگانے کی درخواست
پاکستانی نژاد کینیڈین تاجر تہور رانا کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے، جو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔
Supreme Court on reservation for OBCs: مدھیہ پردیش کی سابقہ کانگریس حکومت کا فیصلہ رہے گا قائم، سپریم کورٹ نے او بی سی ریزرویشن پر اپنا حکم کیا صادر
سپریم کورٹ نے یوتھ فار ایکویلٹی کی طرف سے داخل عرضی کا نمٹارا کرتے ہوئے کہا کہ او بی سی ریزرویشن کو لے کر کوئی رخنہ نہیں ہے۔ یعنی او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کا راستہ صاف ہو گیا۔
BJP got Donation of Rs 2244 crore: مالی سال 24-2023 میں بی جے پی کو ملا 2244 کروڑ روپے کا چندہ، کانگریس کو صرف 281.48 کروڑ روپے ملے
قومی سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے اعلان کردہ چندے کی کل رقم 2544.28 کروڑ روپے ہیں جو 12 ہزار 547 چندہ دینے والوں سے ملے ہیں۔ یہ نمبر گزشتہ سال کے مقابلے 199 فیصد زیادہ ہے۔
Muslim Rashtriya Manch’s Eid Milan: ’’وقف قانون پر پورے ملک کی مہر، مسلم سماج کے لیے تاریخی قدم‘‘، مسلم راشٹریہ منچ کی عید ملن تقریب میں جگدمبیکا پال کا خطاب
مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ وقف پر بھرم کو دور کرنے کے لیے ملک بھر میں 100 سے زائد پریس کانفرنسیں اور 500 نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ آر ایس ایس کے رابطہ پرمکھ رام لال نے بھی وقف ترمیم کو مسلم سماج میں اعتماد اور ہم آہنگی بڑھانے والا قدم قرار دیا۔
Farooq Abdullah on Waqf Act 2025: وقف قانون 2025 پرنیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کا بڑا بیان، کہی یہ بڑی بات
جموں وکشمیراسمبلی میں وقف قانون سے متعلق تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے وقف پر تبادلہ خیال کے لئے وقفہ سوال ملتوی کرنے کی تجویز کو منظور کردیا۔ یہ تجویز نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی نظیر گریزی اور تنویر صادق نے پیش کی تھی۔ اس کے بعد جم کرہنگامہ ہوا۔
Missing JNU student Najeeb Ahmed: جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد نے اے بی وی پی کے حملے کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں اپنا علاج نہیں کروایا تھا، سی بی آئی نے عدالت میں کیا دعویٰ
سی بی آئی نے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جیوتی مہیشوری کے سامنے اپنی کلوزر رپورٹ اور احمد کی والدہ فاطمہ نفیس کی طرف سے اس کے خلاف دائر کی گئی ایک احتجاجی عرضی پر بحث کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
There will be no increase in retail prices of petrol and diesel: پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں، حکومت نے جاری کیا بیان
مرکزی حکومت نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
Jamaat-e-Islami Hind on Waqf Amendment Act 2025: وقف قانون 2025 کے خلاف جماعت اسلامی کا قانونی لڑائی جاری رکھنے کا اعلان، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا- یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے ایک سیاہ باب
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ’’یہ بل جس نے اب قانونی حیثیت حاصل کر لی ہے، مذہبی امتیازاورجانبداریت پرمبنی ہے، اسے اقلیتی حقوق کے لیے ایک سیاہ باب کے طور پر جانا جائے گا۔ یہ قانون ملک میں مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔
Dubai Crown Prince to visit India: دبئی کے ولی عہد منگل کو دو روزہ دورے پر آئیں گے ہندوستان، دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی پر ہوگی توجہ
وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد المکتوم 8 سے 9 اپریل 2025 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
Supreme Court of India: اتر پردیش کی پولیس پر چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کا سخت تبصرہ، انتظامیہ کے رویہ سے سپریم کورٹ سخت برہم
چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ اتر پردیش میں جو ہو رہا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ روزانہ دیوانی مقدمات کو مجرمانہ مقدمات میں بدلا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر عدالت عظمیٰ نے سخت تبصرہ کرنے کے ساتھ ہی آئندہ اس طرح کے معاملے سامنے آنے پر جرمانہ لگانے کی تنبیہ بھی کی۔





