PM Modi-President Putin bilateral talks in Kazan: روس کے ساتھ ہمارے رشتےاتنے مضبوط ہیں کہ اس کو کسی زبان کی بھی ضرورت نہیں ہے: پی ایم مودی
ملاقات کے دوران پی ایم مودی نے سب سے پہلے روس اور روسی صدر کا اس گرمجوشی کے ساتھ استقبال اور بھرپور محبت کے اظہار کیلئے شکریہ ادا کیا ۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان کا روس اور برکس دونوں کے ساتھ گہرا اور تاریخی تعلق رہا ہے۔پچھلے تین سالوں میں روس کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں ۔
UP ByPolls 2024: اترپردیش میں ضمنی انتخاب سے قبل بی جے پی کے لیڈران دہلی طلب، اتحادی جماعتیں ہوئیں برہم
بی جے پی ہائی کمان سے ملاقات کرکے یوپی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یوپی کا پورا بی جے پی کور گروپ آج شام دہلی میں بیٹھے گا اور بی جے پی ہائی کمان سے بھی ملاقات کرے گا۔
Chaos Erupts in JPC Meeting: وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئی جھڑپ،ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی ہوئے زخمی
اس تصادم کے باعث اجلاس کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کلیان بنرجی نے اچانک بوتل اٹھائی اور میز پر رکھ کر توڑ دی۔ جس کی وجہ سے وہ خود زخمی ہو گئے۔
Bomb Threats In Schools:ملک بھر میں سی آر پی ایف کے اسکولوں کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی، میل کے ذریعے بھیجا گیا پیغام
دھمکی کی اطلاع ملنے کے بعد بم اسکواڈ کی ٹیمیں ان تمام اسکولوں میں پہنچ گئیں۔ اس کے بعد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور تحقیقات کی گئیں۔ تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو دہلی کے روہنی میں دھماکہ ہوا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
Bomb Hoax Calls for Indigo Flights: مزید 10 پروازوں کو بم کی دھمکی، بیرون ملک سے آ رہی ہیں کالیں، MHA سے CISF، BCAS اور IB تک الرٹ
ایئر لائنس کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر تمام ایئرپورٹس پر بم تھریٹ اسسمنٹ ٹیم (بی ٹی اے سی) کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ BTAC ٹیم بم کی دھمکی کی کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرے گی۔
Jabalpur Factory Blast: جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں بڑا دھماکہ، عمارت منہدم، کئی ملازمین شدید زخمی
یہ دھماکہ جبل پور کی فیکٹری میں اس وقت ہوا جب بم بھرنے کا کام جاری تھا۔ فی الحال فیکٹری انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے اور زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
Adani Group: اڈانی گروپ نے اپنی سلطنت کو بڑھایا، 8100 کروڑ روپے میں اورینٹ سیمنٹ خریدنے کا کیا اعلان
اورینٹ سیمنٹ کے حصول کے باوجود، امبوجا سیمنٹ کا اسٹاک 1.49 فیصد کمی کے ساتھ 563.15 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Fake Court busted in Gujarat : گجرات میں پانچ سال سے چل رہی تھی فرضی عدالت،سرکار اور عوام دونوں کو فرضی جج صاحب کی طرف سے دیا جارہا تھا دھوکہ
پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق گرفتار شخص کا نام مورس سیموئیل کرسچن ہے۔ سال 2019 میں، اس شخص نے سرکاری اراضی سے متعلق ایک کیس میں اپنے ایک مؤکل کے حق میں حکم جاری کیا۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی جعلی عدالت کم از کم پانچ سال سے چل رہی ہے۔
New Guidelines for encounter in UP: یوپی میں انکاونٹر کیلئے یوگی حکومت کی طرف سے نئی گائیڈ لائن جاری،مقامی پولیس کو جانچ سے رکھاجائے گا باہر،جانئے نئی گائیڈلائن کی خاص باتیں
ڈی جی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس علاقے میں انکاؤنٹر ہو، اس کی مقامی پولیس تفتیش نہیں کرے گی۔ اس کی جانچ کرائم برانچ یا کسی دوسرے تھانے کی پولیس کرے گی۔ اس کے علاوہ انکاؤنٹر میں ملوث افسران کے رینک سے اوپر کے افسران ہی کیس کی تفتیش کریں گے۔
IAS Shailbala Martin: کیا مندروں میں لاؤڈ سپیکر شور پیدا نہیں کرتے؟ آئی اے ایس آفیسر Shailbala Martin کے سوال پر برپا ہنگامہ!
Shailbala Martin نے کہا کہ مندروں میں ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے صوتی آلودگی ہوتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسی آوازیں، جو کئی گلیوں میں سنی جا سکتی ہیں اور رات گئے تک جاری رہتی ہیں، ان کو اکثر نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے۔