Mukhtar Ansari Death: دیر رات غازی پور پہنچے گی مختار انصاری کی لاش، محمدآباد میں کل کئے جائیں گے سپرد خاک
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت ہوگئی ہے۔ انہیں 28 مارچ کی رات باندہ میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد داخل کرایا گیا تھا، لیکن اہل خانہ نے سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
Mukhtar Ansari Death: ‘اعظم خان کی جان کو ہے خطرہ ‘، چندر شیکھر آزاد نے مختار انصاری کی موت کے بعد حکومت سے کیا یہ مطالبہ
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت کے بعد میں بھی اعظم خان کو لے کر پریشان ہوں۔ ان کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ان کے دلوں میں درد کا سمندر ہے
Mukhtar Ansari Brother Afzal Ansari: جب مختار کے بڑے بھائی افضال انصاری نے وزیر اعلی یوگی کو کہا کمزور دل کا چوہا
ایک چینل کو دیے گئے انٹرویو میں افضل انصاری نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو کمزور دل چوہا کہا تھا۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا۔ ملائم سنگھ صرف 5 دن کے لیے اندر کیا تھا اور یوگی جی وہیں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر رو پڑے، تاکہ دنیا کو پتہ نہ چلے کہ کیا ہوا ہے۔
CMD Upendra Rai Receives Warm Welcome at US Embassy in London:بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے نے لندن میں امریکی سفارت خانے کا کیا دورہ، صحافیوں نے کیا پر تپاک استقبال
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے نے لندن میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ وہاں لندن انٹرنیشنل میڈیا ہب کے جنوبی ایشیا کے میڈیا ماہرین ،امریکی محکمہ خارجہ میں ترجمان مارگریٹ میک کلاؤڈ اور سفارت خانے کے دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
Mukhtar Ansari Death: افضال انصاری نے مختار انصاری کی موت کو ’شہادت‘ قرار دیا، اہل خانہ نے اٹھایا یہ بڑا سوال
مئوکے سابق ایم ایل اے مختارانصاری کی موت سے متعلق ان کے اہل خانہ کی طرف سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ان کے دونوں بھائی اور بیٹے کی طرف سے کئی سنگین الزام لگائے گئے ہیں۔
Former BSP MLA Raju Pal Murder Case: راجو پال قتل سانحہ میں سبھی 7 ملزمین قصوروار قرار، عتیق احمد کے اشارے پر ہوا تھا سابق ایم ایل اے کا قتل؟
راجوپال کیس میں 6 قصورواروں کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2005 میں بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجوپال کو سڑک پر گولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا۔
Mukhtar Ansari Death: مختارانصاری کی موت کے 24 گھنٹے کے اندر یوگی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ، اب ان الزامات کی ہوگی جانچ
مئوکے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی موت کی عدالتی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ایک ماہ کے اندراس معاملے کی جانچ رپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔ فیملی نے انہیں سلو پوائزن دیئے جانے کا الزام لگایا ہے۔
Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کے جنازے میں بیٹے عباس انصاری کے شامل ہونے کی امیدوں کو جھٹکا؟ اب سپریم کورٹ پہنچی فیملی
مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی کہ 28 مارچ کی رات میں موت ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ تاہم فیملی کا کہنا ہے کہ ان کو کھانے میں زہردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔
بہار میں عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان، آرجے ڈی 26، کانگریس 9 اور لیفٹ کو ملی پانچ سیٹیں
راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو 26، کانگریس کو 9 سیٹ ملی ہے جبکہ لیفٹ کے کھاتے میں 5 سیٹیں گئی ہیں۔ لیفٹ کوجو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ اس میں مالے کو تین، سی پی آئی بیگوسرائے اور سی پی ایم کو کھگڑیا کی سیٹ ملی ہے۔
Untold stories about Mukhtar Ansari: مختار انصاری نے جب کورٹ روم میں آئی پی ایس پر کردی تھی فائرنگ،اپنے الگ انداز کیلئے مشہور تھے مختار
سابق آئی پی ایس افسر نے کہاکہ یہ مختار انصاری کا طریقہ کار تھا۔ وہ جیل کانسٹیبلوں کے لیے گائے اور بھینسیں خریدتا تھا، ان کے لیے اسلحہ لائسنس بنوایا کرتا تھا اور وہی جیل کانسٹیبل 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد اپنی لائسنس یافتہ بندوقوں کے ساتھ مختار انصاری کے ساتھ سیکیورٹی میں جاتے تھے۔