Bharat Express

Former BSP MLA Raju Pal Murder Case: راجو پال قتل سانحہ میں سبھی 7 ملزمین قصوروار قرار، عتیق احمد کے اشارے پر ہوا تھا سابق ایم ایل اے کا قتل؟

راجوپال کیس میں 6 قصورواروں کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2005 میں بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجوپال کو سڑک پر گولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا۔

راجو پال قتل معاملے میں سبھی سات ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

پریاگ راج: لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت نے بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجو پال کے قتل کیس میں سبھی 7 ملزمین کو قصوروارٹھہرایا ہے۔ اس معاملے میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے عتیق احمد اوربھائی محمد اشرف کو بھی راجو پال قتل کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ اب باقی 7 ملزمان عابد، فرحان، جاوید، عبدالقوی، گل حسن، اسراراوررنجیت پال کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

راجوپال کیس میں 6 قصورواروں کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2005 میں بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجوپال کو سڑک پر گولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا۔ انہوں نے ضمنی انتخاب میں عتیق احمد کے بھائی اشرف کوشکست دی تھی۔ راجوپال نے قتل سے چند دن پہلے پوجا پال سے شادی کی تھی۔ بعد میں پوجا نے سیاسی وراثت سنبھالی اوراس وقت وہ سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پررکن اسمبلی ہیں۔ لیکن حال ہی میں وہ بی جے پی کے ساتھ چلی گئی ہیں۔

راجو پال کی بیوی اورموجودہ ایس پی ایم ایل اے پوجا پال کی تحریرپردھوم گنج تھانے میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد، ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف، گل حسن، رنجیت پال، عابد، اسرار، عاشق، جاوید، اعجاز، اکبراورفرحان کوملزم بنایا گیا تھا۔ ان کے خلاف 6 اپریل 2005 کو آئی پی سی کی دفعہ 147، 148، 149، 302، 506، 120-بی اور 7 سی ایل اے ایکٹ کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

Also Read