Bharat Express DD Free Dish

CBI Court

 سال 2006 میں، ممبئی-پنے ایکسپریس وے پرکالمبولی اسٹیل مارکیٹ کے قریب پون راجے نمبالکر کو ان کی کار میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے سے شیو سینا یوبی ٹی سے باغی ہوچکے رکن پارلیمنٹ اومراجے نمبالکر کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ہریانہ پولیس کو قتل کے ایک سنگین مقدمے میں مطلوب اور طویل عرصے سے مفرور ملزم سومبیر موٹا کو امریکہ سے ڈی پورٹ کروا کر بھارت واپس لایا گیا ہے۔ اس آپریشن کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس، وزارتِ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے مؤثر تال میل سے انجام دیا گیا، جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ویاپم گھوٹالہ بھوپال کے گاندھی میڈیکل کالج میں 2009 کے ایم بی بی ایس داخلہ امتحان سے متعلق ہے، جس میں فرضی امتحان دہندگان اور پرچے حل کرانے والوں کی مدد سے داخلہ دلانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔

بری کیے گئے دیگر افراد میں رویندر سنگھ، راجیو گپتا اور نرمل سنگھ شامل ہیں۔ ملزمان میں سے ایک سنجیو بنسل، ہریانہ کے سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقدمے کی سماعت کے دوران ہی چل بسے تھے۔

ضیاء الحق کے قاتلوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ،ساتھ میں پندرہ ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ کل 10 مجرموں کو یہ سزا سنائی گئی ہے ۔اچھی بات یہ ہے کہ ان دس مجرموں کی طرف سے جرمانے کی رقم کو ایک لاکھ پہنچتی ہے اس کا نصف یعنی پچاس ہزار ضیاء الحق کی بیوہ کو دیا جائے گا۔

راجوپال کیس میں 6 قصورواروں کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 2005 میں بی ایس پی کے سابق ایم ایل اے راجوپال کو سڑک پر گولی مارکرہلاک کردیا گیا تھا۔