Citizenship Verification Machine: تھانہ انچارج نے پیٹھ پر لگائی ’شہریت جانچ مشین‘، پوچھا: کہیں بنگلہ دیشی تو نہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے ہنگامہ
ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا واقعی ایسی کوئی مشین موجود ہے جس کے ذریعے کسی شخص کی شہریت کی شناخت کی جا سکے۔ کئی صارفین نے اسے پولیس کی جانب سے دباؤ بنانے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔
Public Interest Litigation in Supreme Court: ’سب کو بھگوان ماننے پر مجبور نہیں کر سکتے‘، جب سپریم کورٹ نے عرضی گزار پر لگایا جرمانہ
سپریم کورٹ اور ملک بھر کی ہائی کورٹوں میں مفاد عامہ کی عرضیوں (پی آئی ایل) کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اب خود عدلیہ کو بھی سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جہاں ایک طرف پی آئی ایل نے سماجی انصاف، ماحولیاتی تحفظ اور بنیادی حقوق کے تحفظ میں ایک مؤثر ہتھیار کا کردار ادا کیا ہے، وہیں دوسری جانب کئی عرضیاں محض تشہیری حربہ ثابت ہو رہی ہیں، جن سے قیمتی عدالتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔
New Year 2026: ’بھارت کی خدمت کرنا صرف ذمہ داری نہیں، بلکہ ہمارا اعزاز ہے‘، گوتم اڈانی نے ایسے دی نئے سال 2026 کی مبارکباد
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے نئے سال 2026 کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کی ترقی اور خود کفالت کے عزم کو دہرایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام اور ویڈیو شیئر کی، جس میں اڈانی گروپ کے مختلف منصوبوں اور ملک کے لیے ان کی وابستگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
New Year greetings: ’’نیا سال سب کیلئے اچھی صحت، کامیابی اور اطمینان لے کر آئے‘‘…وزیراعظم مودی نے ملک کو دی نئے سال کی مبارکباد
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے نئے سال کی مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ موقع دہلی کے شہریوں کی زندگی میں نئی امید، مثبت توانائی اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔ وزیراعلیٰ نے ملک کے عوام کی خوشی، بہتر صحت اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Air Marshal Nagesh Kapoor: ایئر مارشل ناگیش کپور بھارتی فضائیہ کے وائس چیف آف ایئر اسٹاف مقرر، ’آپریشن سندور‘ میں غیر معمولی قیادت کے لیے ملی خاص پہچان
بھارتی فضائیہ نے سال 2026 کا آغاز ایک اہم قیادت کی تبدیلی کے ساتھ کیا ہے۔ ایئر مارشل ناگیش کپور نے یکم جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ کے نئے وائس چیف آف ایئر اسٹاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس تقرری کو فضائیہ کے لیے ایک اسٹریٹجک اور اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Tips To Avoid Winter Migraines And Headaches: سردیوں میں سر درد زیادہ کیوں ہوتا ہے؟جانئےعلامات اور بچاؤ کے مؤثر طریقے
سردیوں میں سر درد بڑھنے کی دیگر وجوہات میں ڈی ہائیڈریشن بھی شامل ہے۔ چونکہ اس موسم میں پیاس کم لگتی ہے، اس لیے لوگ پانی کم پیتے ہیں۔ خشک ہوائیں جسم کی نمی کو بھی کم کر دیتی ہیں، جس سے پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور سر درد پیدا ہوتا ہے۔
UPI Digital Payment: چائے کی ٹپری سے سات سمندر پار تک… ہر طرف یو پی آئی کا جلوہ، وزیر اعظم مودی کا ڈیجیٹل وژن کامیاب
یو پی آئی کی اس کامیابی کے پیچھے وزیر اعظم مودی کے مضبوط ڈیجیٹل وژن کو ایک بڑی وجہ مانا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف عالمی دوروں کے دوران بھارتی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کی ڈیجیٹل ڈپلومیسی کا نتیجہ یہ نکلا کہ فرانس، سنگاپور، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے یو پی آئی کو اپنے یہاں اس کے نفاذ کی منظوری دی۔
Amit Shah attacks Mamata: وزیرداخلہ امت شاہ کا ممتا بنرجی پر حملہ، ’ماں، مٹی اور مانوش‘ تینوں غیر محفوظ
وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے کمیونسٹ اور پھر ٹی ایم سی حکومتوں نے بنگال کو پیچھے دھکیل دیا، جبکہ بی جے پی کا مقصد ’سونار بنگلا‘ (سنہرا بنگال) بنانا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں دراندازی پورے ملک کی سلامتی کے لیے سنگین چیلنج ہے، جسے ٹی ایم سی نے منمانی سیاست کے تحت نظرانداز کیا۔ دراندازی روکنا بی جے پی کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔
PM Modi Letter to VV Rajesh: ترواننت پورم میں بی جے پی کے ہیرو بنے وی وی راجیش، وزیراعظم مودی کا دل کو چھو لینے والا خط
خط میں وزیراعظم مودی نے کیرالہ کی پرانی سیاسی روایت پر سخت تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں تک بی جے پی کے کارکنوں نے مشکل حالات میں جدوجہد کی، جب کہ ریاست کی سیاست پر ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کا غلبہ رہا،
Vande Bharat Sleeper Train: نئے سال پر ریلوے کا بڑا تحفہ: پہلی وندے بھارت سلیپر کا روٹ فائنل، جانئے کب چلے گی پہلی بلیٹ ٹرین
نئے سال کے موقع پر بھارتی ریلوے نے مسافروں کو ایک تاریخی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو پٹری پر اتارنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے مطابق اس جدید سلیپر ٹرین کا روٹ بھی فائنل ہو چکا ہے اور یہ کولکاتا سے گوہاٹی کے درمیان چلائی جائے گی۔





