Bharat Express

Bharat Express Conclave: ’ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر سے مسلمان بہت خوش‘، اقبال انصاری نے کہا- ایودھیا میں اب ہو رہی ترقی

ایودھیا میں واقع رام مندر میں رام للا کے تقدس کی تقریب سے پہلے، بھارت ایکسپریس کے عظیم الشان اسٹیج پر ملک کے تمام اہم رہنما ’اودھ سے شری رام کی بات‘ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس کانکلیو میں اقبال انصاری۔

Bharat Express Conclave In Ayodhya: پورا ملک ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی رام للا کی مورتی کی پران پرتشٹھا کی تقریب کا انتظارکررہا ہے۔ ملک اوردنیا بھر کے رام بھکتوں کی نظریں ایودھیا میں واقع رام مندرپرمرکوزہیں۔ آج بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک نے ایودھیا پرایک کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں یوپی حکومت کے وزراء، عہدیداران، سنتوں اوردیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ یہاں رام کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام بڑے لیڈرترقی کی بھی بات کریں گے۔

رام نگری میں مبینہ بابری مسجد کے انہدام کے بعد مسلم فریق کے پیروکار رہے اقبال انصاری بھی رام نام کا گنگان کر رہے ہیں۔ یہاں اسٹیج پران سے پوچھا گیا کہ سیاست میں مسلمانوں کے رہنما یا پیروکار بہت رہے ہیں۔ عدالت میں آپ پیروکار رہے، لیکن آج سیاست میں آپ ان پیروکاروں سے کیا کہنا چاہیں گے پران پرتشٹھا کے شاندارانعقاد کو لے کر؟

اقبال انصاری نے کہا- ایودھیا میں سیاست نہیں… جتنے بھی کام ہوتے رہے، وہ قانون کے دائرے میں ہوتے رہے اور ہم لوگ بھی کبھی مخالفت میں نہیں رہے۔ ہم نے کہا تھا کہ جو بھی قانون کا فیصلہ ہوگا وہ مانیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہی ہوا۔ یہاں مندر بنا ہے۔ ہم بھگوان کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔

اقبال انصاری نے کہا کہ ایودھیا میں ترقی ہو رہی ہے اور اس فیصلے کے بعد پورے ملک کے مسلمانوں نے استقبال کیا۔ کہیں فساد نہیں ہوئے، کہیں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا۔

-بھارت ایکسپریس

 

Also Read