Yogi Challenges Akhilesh: ’میں تیار ہوں، آپ بھی ایودھیا سے الیکشن لڑ کر دکھائیں‘، یوگی آدتیہ ناتھ کا اکھلیش یادو کو کھلا چیلنج
وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے حوالے سے اکھلیش یادو کے سیاسی بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’مجھ سے کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ایودھیا سے انتخاب لڑ کر دکھائیں۔ ارے اکھلیش! ایودھیا ہمارا پون دھام ہے۔ میں وہاں اس لیے جاتا ہوں تاکہ ایودھیا کی ترقی میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور اتر پردیش کی شناخت پر کوئی داغ نہ لگے۔‘‘ یوگی نے سماجوادی پارٹی کی سابقہ حکومت پر ایودھیا میں بجلی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کو لے کر بھی الزامات عائد کیے۔
Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا میں شرکت کی اور سنتوں سے آشیرواد لیا۔ اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ پارٹی کو ایودھیا سے انتخاب لڑنے کے لیے امیدوار نہیں مل رہا۔ اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اتنا ہی اعتماد ہے تو وہ خود ایودھیا سے انتخاب لڑ کر دیکھیں۔
Jairam Ramesh Accuses BJP: رام مندر چندہ چوری معاملے کی تحقیقات ختم کرنے کی جلدی کیوں؟ جے رام رمیش کا بی جے پی حکومت پر الزام، چمپت رائے اور انل مشرا کو ملزم بنانے کا مطالبہ
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ابتدا ہی سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد، غیر جانب دار اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’105 واقعات کے بعد بھی اگر ہمیں چوری کی گئی کل رقم کا علم نہیں ہے تو تحقیقات ختم کرنے کی جلدی کیوں ہے؟
Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ
فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے رام للا اور ہنومان گڑھی میں درشن و پوجا کی۔ اس دوران انہوں نے شری رام جنم بھومی مندر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کرکے آشیرواد لیا۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ
ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 25 ستمبر سے پہلے پہلی چارج شیٹ داخل کی جائے گی۔ اس معاملے میں پہلی گرفتاری کے بعد 90 دن کی قانونی مدت 25 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔
Rajesh Mangal Ayodhya Visit: بی جے پی کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل کل پہنچیں گے ایودھیا، رام للا کے کریں گے درشن
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی شریک خزانچی راجیش منگل پیر کے روز ایودھیا پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ شری رام جنم بھومی مندر میں رام للا کے درشن اور پوجا کریں گے اور آشیرواد حاصل کریں گے۔ بی جے پی کی نئی قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کے بعد اسے ان کا پہلا ایودھیا دورہ قرار دیا جارہا ہے۔
Saharanpur Mosque Demolition: ’’دوسرے مذہب کے عقیدے سے کھلواڑ کرنے والے سناتنی نہیں ہو سکتے…‘‘، مسجد انہدام معاملے میں اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ اگر کسی معاملے میں عدالتی کارروائی آگے بڑھ سکتی تھی تو جلد بازی میں ایسی کارروائی کیوں کی گئی۔ انہوں نے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ کسی بھی معاملے کو سیاسی دباؤ یا چمک دمک کے اثر میں توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔
Ayodhya Dhanipur Mosque Project: فنڈز کی کمی کے باعث منصوبہ تبدیل، اب مسجد چھوٹے پیمانے پر ہوگی تعمیر، اسپتال اور میوزیم کا منصوبہ مؤخر
ایودھیا کے دھنی پور میں مجوزہ مسجد منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث محدود کر دیا گیا ہے۔ اب فی الحال صرف مسجد کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ اسپتال، میوزیم، ریسرچ سینٹر اور کمیونٹی کچن جیسے منصوبوں کو مستقبل کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
Ram Temple donation theft case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں آٹھوں ملزمان کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع، سپریم کورٹ نے حکومت اور ٹرسٹ سے مانگا جواب
سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان درخواستوں پر جواب طلب کیا ہے جن میں عطیات کی مبینہ خرد برد کی آزادانہ اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Ram Mandir Trust CEO Post: رام مندر ٹرسٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے نکالا اشتہار، عہدے کے لیے 18 جولائی تک درخواستیں مطلوب، امیدوار کا ہندو ہونا لازمی شرط
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ عمر کی حد 50 سے 70 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کسی بڑے سرکاری ادارے، عوامی تنظیم، کمپنی یا محکمے میں کم از کم 20 سال کا انتظامی تجربہ بھی لازمی ہوگا۔ ٹرسٹ کے مطابق امیدوار کا فعال طور پر ہندو مذہب پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں پر اچھا عملی عبور بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔





