Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Trust has paid Rs 396 crore in taxes: رام مندر ٹرسٹ نے حکومت کو اب تک ادا کیا ہے 396 کروڑ روپے کا ٹیکس، مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے دی اہم جانکاریاں

رام جنم بھومی ٹرسٹ نے تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام تقریباً 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ مندر کی تعمیر کا باقی کام اس سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

رام جنم بھومی ٹرسٹ نے تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام تقریباً 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ مندر کی تعمیر کا باقی کام اس سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس دوران ٹرسٹ نے مندر کو ملنے والے عطیات کا حساب بھی ملک کے سامنے پیش کیا۔ چمپت رائے نے کہا کہ مندر کی تعمیر پر اب تک 2150 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں اور ٹرسٹ نے حکومت کو جی ایس ٹی اور دیگر ٹیکس سمیت کل 396 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

ٹرسٹ کی میٹنگ میں 12 ٹرسٹیز نے شرکت کی

اتوار کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس میں 7 ٹرسٹیز اور 4 خصوصی طور پر مدعو ممبران نے شرکت کی۔ وہیں 4 ٹرسٹیز آن لائن اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔دو ٹرسٹی شامل نہیں ہو سکے۔

396 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا

جنرل سکریٹری چمپت رائے نے میٹنگ میں بتایا کہ یہ ٹرسٹ 5 فروری 2020 کو قائم کیا گیا تھا۔ اب تک ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے مختلف سرکاری ایجنسیوں کو 396 کروڑ روپے کی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ اس میں جی ایس ٹی، ٹی ڈی ایس، لیبر سیس، انشورنس، بجلی کا بل اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔ وہیں گذشتہ 5 سالوں میں مندر کی تعمیر پر کل 2150 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

عوام نے دیے ہیں سارے پیسے

یہ سارا تعاون عام لوگوں کی طرف سے کیا گیا ہے، حکومت سے کوئی مالی مدد نہیں لی گئی ہے۔ یہ رقم ایودھیا میں زمین کی خریداری، مندر کی تعمیر اور دیگر سہولیات پر خرچ کی گئی ہے۔ پچھلے 5 سالوں میں ٹرسٹ کو لوگوں نے 944 کلو چاندی بطور عطیہ دیا ہے۔ سیکیورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ نے اپنی جانچ میں انھیں 92 فیصد خالص پایا گیا۔ تمام چاندی کو پگھلا کر 20 کلو اینٹوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

96 فیصد کام مکمل

مندر کی تعمیر کا 96 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ سپتا مندر کی تعمیر بھی 96 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پرکوٹا پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ٹرسٹ کے مطابق رام مندر کی تعمیر جون 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read