BJP MLA Dr. Rajeshwar Singh: سینک وِہار حادثے پر رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا چھلکا درد ،متاثرہ خاندان کو مالی تعاون، علاج میں مدد اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں متاثرہ غریب خاندان کو ہر ممکن سرکاری امداد اور مناسب معاوضہ دلانے کی اپیل کی گئی ہے۔
BJP MLA Dr. Rajeshwar Singh: سرجنی نگر کی الیکٹرک بس فیکٹری یوگی سرکار کے وژن کی تاریخی کامیابی: ڈاکٹر راجیشور سنگھ
انہوں نے مزید بتایا کہ سرجنی نگر میں واقع اسکوٹر انڈیا کی تقریباً 70 ایکڑ زمین پر اس پلانٹ کا قیام مردہ اثاثے کو متحرک اثاثے میں بدلنے کی بہترین مثال ہے۔ اس منصوبے سے ایک ہزار سے زائد براہ راست روزگار اور ہزاروں نوجوانوں کے لیے بالواسطہ اور خود روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Illegal Migration: False Promises, Real Consequences: غیر قانونی ہجرت: جھوٹے وعدے، حقیقی نتائج
امریکی مقرر مائیکل ہف غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش اور جعلی ویزا اسکیموں کے سنگین خطرات سے آگاہ کرتے ہیں۔
6th Kashmiri Youth Exchange Program: جامعہ ہمدرد میں چھ روزہ ’چھٹے کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کا آغاز، کشمیر کے مختلف اضلاع کے132 طلبا و طالبات اس خصوصی پروگرام کے لیے منتخب
جامعہ ہمدرد (حکومتی امداد یافتہ ڈیِمڈ یونیورسٹی) حکومت ہند کی وزارت داخلہ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کے اشتراک سے 17 سے 22 جنوری 2026 تک جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں ’مائی بھارت/این ایس ایس چھٹا کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔
TMC Leader Mukul Roy Supreme Court Relief: مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت؛ ہائی کورٹ کے نااہلی والے فیصلے پر روک، اسپیکر اور سوویندو ادھیکاری کو نوٹس
ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے کولکاتا ہائی کورٹ کے انہیں نااہل قرار دینے کے حکم پر روک لگاتے ہوئے فریقین سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔
BMC Election 2026: ممبئی میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس دہائی تک کا ہندسہ بھی نہ چھو سکی، 22 شہروں میں مکمل صفایا
ممبئی میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پارٹی 227 نشستوں میں سے صرف 5 پر ہی برتری حاصل کر سکی۔ جبکہ دیگر 22 شہروں میں پارٹی اپنا کھاتہ تک نہیں کھول پائی۔ اس کے برعکس بی جے پی اتحاد نے یکطرفہ برتری قائم کر لی۔
Vande Bharat Sleeper: وندے بھارت سلیپر ریل مسافروں کے لیے سفر کا نیا تجربہ، ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات، آپ بھی ہو جائیں گے مداح
اس ٹرین میں پہلی بار لوکو پائلٹ کے لیے پاور کار (انجن) میں واش روم کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چونکہ وندے بھارت نیم ہائی اسپیڈ ٹرین ہے اور اس میں علیحدہ انجن نہیں ہوتا، اس لیے پاور کار میں ہی یہ سہولت دی گئی ہے۔ اگرچہ ان تمام سہولیات کی حتمی تصدیق ٹرین کے باقاعدہ آغاز کے بعد ہی ہو سکے گی، تاہم ٹرائل رن اور ریلوے کی جانب سے دستیاب معلومات ان تمام خصوصیات کی تصدیق کرتی ہیں۔
Startup India: اسٹارٹ اپ انڈیا ایک انقلاب بن گیا ہے، بھارت اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا مشن میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے نوجوان انووینٹرز، جنہوں نے نئے خواب دیکھنے کی ہمت دکھائی، میں ان سب کی دل سے ستائش کرتا ہوں۔‘‘
PM Modi’s ‘game-changer’ plan: بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ انڈیا کا جشن، وزیراعظم مودی نے بتایا مستقبل کے لیے ’گیم چینجر‘ منصوبہ
اسٹارٹ اپ انڈیا مشن کے 10 سال مکمل، ملک میں 2 لاکھ سے زائد اسٹارٹ اپس اور 125 یونیکارن کمپنیاں، وزیراعظم کا سروس کے بعد مینوفیکچرنگ پر توجہ دینے کا مشورہ۔ وزیراعظم کے مطابق، بھارت اس وقت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے اور عالمی برادری اس کامیابی کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔
The changing face of the Northeast: شمال مشرق کی بدلتی تصویر: وزیراعظم مودی کی قیادت میں ریلوے اسٹیشنوں کی ازسر نو تعمیر، بنگال بنا مثالی نمونہ
ترقی کا نیا انجن بنی بھارتی ریلوے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی ریلوے صرف سفر کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ شمال مشرق اور مغربی بنگال کی ترقی کا محور بن چکا ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 101 اسٹیشنوں کی کایا پلٹ۔





