Bharat Express

قومی

وائی ایس شرمیلا کو راجیہ سبھا، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور آندھرا پردیش کے پی سی سی کی پیشکش کی گئی تھی۔ شرمیلا کانگریس کے آفرکے لئے راضی ہوگئی ہیں۔ اس سال آندھرا پردیش میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔

بیگوسرائے کے اروا پنچایت کے وارڈ نمبر 8 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان میں ہزاروں بلوچ ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انور الحق کاکار نے پیر (یکم جنوری) کو کہا کہ بلوچستان میں بلوچ خاندانوں کے معاملے کو منفی اور حقائق کے بالکل برعکس پیش کیا جارہا ہے۔

تیل کی عدم فراہمی کے باعث ڈیزل اور پیٹرول کے لیے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ باہر سے ریاست گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو گھر واپسی کے لیے گاڑی کا ایندھن نہیں مل رہا ہے۔

اسدالدین اویسی نے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم 500 سالوں قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے، عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے تھے آج  وہ جگہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

سردی کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بلکہ ہوا کے بگڑتے معیار نے بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ 2 جنوری کو دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل جالندھر کے ایک گاؤں میں ڈی ایس پی دلبیر کی کچھ لوگوں کے ساتھ  لڑائی ہوگئی تھی۔ اس دوران انہو ں  نے اپنے لائسنسی ریوالور سے گولی بھی چلادی تھی۔

ای ڈی نے تمل ناڈو کے وزیرسینٹھل بالاجی کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں 14 جون 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے  کہا کہ ان کے سینے میں درد ہورہا ہے۔ جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

17 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کر دیا تھا ۔لیکن ہم جنس پرستوں کے لیے مساوی حقوق اور تحفظ کی بات کی تھی۔

بی جے پی کے رہنما ترون چوگ نے ​​کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اپنی سیاسی کھیل کھیل کر دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ دہلی اور پنجاب کے لوگوں کی نگاہوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔