Bharat Express

قومی

ابھیشیک بنرجی نے سیٹ شیئرنگ کے لیے ادھیر رنجن چودھری کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کی خامیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ پٹنہ میں انڈیا اتحاد کی ابتدائی میٹنگ کے بعد سے سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ تشویشناک ہے۔

دہلی-این سی آر میں آج یعنی منگل (30 جنوری) کو صبح سویرے دھند چھائی ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو دہلی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ یہ اثر صرف ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے دیکھا جائے گا۔

ایم آئی ایم کے ترجمان سید عاصم وقار نے ایک پروگرام میں کہا کہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، گوا اور تمام ریاستوں میں مختلف قوانین ہیں۔ جو پورے ہندوستان میں نافذ نہیں ہو رہا وہ علاقائی قانون ہے۔ گمراہ نہ کریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آر جے ڈی سپریمو لالو سے 50 سے زیادہ سوالات پوچھے۔ انہوں نے زیادہ تر ہاں یا ناں میں جواب دیا۔

بہارمیں گزشتہ 5-4 دنوں سے چل رہے سیاسی بھونچال پرآخرکار لگام لگ گئی ہے۔ نتیش کمار نے اتوار کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے کراین ڈی اے کے ساتھ الائنس کرلیا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’اگر نریندر مودی ایک اور الیکشن جیت گئے تو ملک میں آمریت آئے گی۔‘‘ وہ اڈیشہ کے بھونیشور میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے

آل انڈیا امام آرگنائیزیشن کے صدر اور متعدد دفعہ بی جے پی اور آریس ایس کی قربت کو لے کر سرخیوں کی زیبت بننے والے ڈاکٹر امام عمر الیاسی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں منعقد رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کی تھی ،جس کے بعد سے مسلم مذہبی حلقوں میں ان کے …

بہارکی نئی حکومت نے اسمبلی اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کی نوٹس اسمبلی سکریٹری کو دی گئی ہے۔ اودھ بہاری آرجے ڈی کوٹے سے ہیں، اس لئے ان کا ہٹنا طے مانا جا رہا ہے۔ 

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس پر الزام لگایا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جھنڈے کو ہٹانے کے معاملے پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہی ہے

فیلکس اسپتال کے چیرمین ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس ضروری سرگرمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔