Bharat Express

قومی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے بجٹ پیش کرنے سے قبل تیل کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی شرحیں آج یکم فروری 2024 سے نافذ ہو گئی ہیں۔ اس لیے اپوزیشن اس کو لے کر مودی حکومت کو بھی گھیر رہی ہے۔

خبروں کے ہنگامے کے درمیان پچھلے ایک سال کے سفر میں بھارت ایکسپریس کی مقبولیت نے وقت کی تصویر بدل دی ہے۔

مرکزی عبوری بجٹ 2024-25 پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا "کیا یہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کا بجٹ ہے... یہ بجٹ اس سال کے لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کو راغب کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔"

کانگریس نے سبھی سیٹوں کے آبزرور سے ممکنہ امیدواروں کے نام مانگے ہیں، جس کے بعد کانگریس کے اکیلے لڑنے کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر اخراجات میں 11.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں اسے بڑھا کر 11.1 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔

عبوری بجٹ پر جے پور میں کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا، "وزیر خزانہ کی تقریر انتخابی تقریر کی طرح لگ رہی تھی۔ صدر کے خطاب کو سیاسی تقریر کے طور پر بھی استعمال کیا گیا تھا۔"

گیان واپی مسجد میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اوربڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی موجودگی میں پوجا کی رسم ادا کی جا رہی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ پوجا کرنے پہنچ رہے ہیں۔

عبوری بجٹ پر پی ایم مودی نے مزید کہا کہ "انکم ٹیکس معافی اسکیم متوسط طبقے کے ایک کروڑ لوگوں کو راحت فراہم کرے گی۔ اس بجٹ میں کسانوں کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔"

انشومان سنگھ راٹھورکے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ، 2004 اوربچوں کو مفت اورلازمی تعلیم کا حق (ترمیم) ایکٹ، 2012 کے التزامات کوبھی چیلنج دیا گیا ہے۔ عدالت 29 جنوری، 2024 سے اس معاملے کی ہرروزسماعت کررہی ہے۔

پچھلے سال کے بجٹ میں مودی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ ریلوے پر مرکوز کی تھی۔ سال 2023 کے کل 45 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ میں ریلوے کا حصہ 2.4 لاکھ کروڑ روپے تھا۔