Bharat Express

قومی

گیان واپی کے تہہ خانہ میں پوجا کا حق ملنے کے بعد سے ہندو فریق نے پوجا شروع کردی ہے۔ وہیں مسلم فریق نے پوجا رکوانے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

جھارکھنڈ میں سیاسی بحران جاری ہے۔ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد ابھی تک ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہوسکتی ہے۔ چمپئی سورین نئی حکومت کی تشکیل کے لئے گورنر سے دو بار ملاقات کرچکے ہیں، لیکن گورنر نے ابھی چمپئی کو نئی حکومت بنانے کے لئے وقت نہیں دیا ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ہم پہلے بھی ’ ورشپس پلیس ایکٹ 1991‘ کی پاسداری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور آج پھر اسی کا اعادہ کرتے ہیں ۔ یہ ایکٹ عوامی عبادت گاہوں کو 15 اگست 1947 کے مذہبی کردار پر برقرار رکھنے کی ضمانت دیتا ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر محمد افضل نے وزیر خزانہ کے الفاظ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

آج ہی کے دن یعنی یکم فروری 2023 کو ملک کے معروف صحافی اوپیندر رائے نے بھارت ایکسپریس نیشنل نیوز چینل کی بنیاد رکھی تھی۔

آج بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس کی محنتی اور سرشار ٹیم نے بہت کم وقت میں معروف میڈیا اداروں میں جگہ بنائی ہے۔

مرکزی عبوری بجٹ پر مرکزی وزیر ارجن منڈا کا کہنا ہے، "یہ بجٹ ہندوستان کے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس' کو یقینی بنانے اور ہندوستان کے لوگوں کو اعلیٰ مقام پر لانے کے مقصد کے ساتھ۔ حکومت ہند نے یہ بجٹ پیش کیا ہے..."

بجٹ پیش کرنے سے پہلے، لوگوں کو امید تھی کہ لوک سبھا 2024 قریب ہے اور ایسے میں مودی حکومت ایک اچھا بجٹ پیش کر سکتی ہے، لیکن کئی لوگوں کو اس سے مایوسی ہوئی۔ توقع تھی کہ عبوری بجٹ 2024 میں کسانوں کو تحفہ ملے گا، ٹیکس ادا کرنے والوں کو ریلیف ملے گا اور سرکاری ملازمین 8ویں پے کمیشن کی توقع کر رہے تھے جو پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

دو دن پہلے ہی ہندو تنظیم نے گیان واپی مسجد کے سائن بورڈ پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اس سے متعلق محکمہ سیاحت کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی خط لکھا تھا۔

عدالت نے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اس مطالبے پر عدالت میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔البتہ فی الحال کیلئے عدالت نے ہمنت سورین کو صرف ایک دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔