Bharat Express

قومی

کسانوں کا احتجاج فی الحال -ہریانہ-پنجاب بارڈر پرچل رہا ہے۔ کسان شمبھو بارڈر پرڈٹے ہوئے ہیں اور دہلی آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حال ہی میں مہاراشٹر میں کانگریس کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ ملند دیوڑا، بابا صدیقی اور اشوک چوہان نے کانگریس چھوڑ دی۔ اب کانگریس کی میٹنگ میں پانچ اراکین اسمبلی نہیں پہنچے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سبھی اکاؤنٹ فریج کردیئے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

بہارمیں راہل گاندھی کی نیائے یاترا جاری ہے۔ آج انہوں نے ساسا رام میں روڈ شو کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے راہل گاندھی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی۔ ایک طرح سے یہ پیغام واضح تھا کہ نتیش کمار کے انڈیا الائنس سے باہرجانے کے بعد اب بہار میں الائنس کی ڈرائیونگ سیٹ پر تیجسوی یادو ہی موجود رہیں گے۔

فاروق عبداللہ نے اے بی پی کو خصوصی انٹرویو دیا۔ اس دوران جب ان سے پی ایم مودی کے 400 سیٹوں کے اعداد و شمار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس جادو کا چراغ ہوتا تو میں کہتا کہ جناب یہ نمبر آئیں گے۔

بگ باس فیم ایلوش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ ریو پارٹیوں میں سانپ کا زہر سپلائی کرنے کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نوئیڈا پولیس نے اس کے نمونے جے پور ایف ایس ایل کو تحقیقات کے لیے بھیجے تھے۔

سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ ہم جلد از جلد اپنا ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج بنانے جا رہے ہیں۔ پچھلی بار بھی جب کسان تحریک چلی تو مظاہرین نے اپنے اخبارات شروع کیے اور سوشل میڈیا پیجز بنائے

بھارت بند کا اثر یوپی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو کھیتوں میں کام نہ کریں۔ بھارتیہ کسان یونین نے 10 نکات بنا کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اترپردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں پر اس ماہ کے آخر میں الیکشن ہونا ہے۔ بی جے پی نے اپنے 8 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی نے تین امیدوار اتارے ہیں، ایسے میں ایک سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

غیر مقیم ہندوستانیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ لوگوں نے پی ایم مودی کے لیے ترنگا اور تحائف اٹھائے اور ان کے نام اور 'بھارت ماتا کی جئے' کے نعرے لگائے۔