Bharat Express

Farmer Protest 2024: کسان آندولن کے درمیان شمبھو بارڈر پر بزرگ کسان کی چلی گئی جان، سردی لگنے کے بعد پڑا دل کا دورہ

کسانوں کا احتجاج فی الحال -ہریانہ-پنجاب بارڈر پرچل رہا ہے۔ کسان شمبھو بارڈر پرڈٹے ہوئے ہیں اور دہلی آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کسانوں کے احتجاج کے درمیان ایک کسان کی موت ہوگئی ہے۔

 پنجاب اورہریانہ کی شمبھوسرحد پرکسانوں کے احتجاج کے درمیان ایک بزرگ کسان کی جان چلی گئی۔ وہ جمعرات کی رات (15 فروری 2024) کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ متوفی کسان کی شناخت 78 سالہ گیان سنگھ کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ پنجاب کے گرداس پورکا رہنے والا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران انہیں رات کے وقت سردی لگ گئی تھی، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، گیان سنگھ کو صبح 4 بجے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں سرکاری راجندر اسپتال، پٹیالہ منتقل کیا گیا۔ یہاں وہ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی پوری کوشش کی تاہم ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے علاج کے بعد وہ دم توڑگئے۔ پنجاب-ہریانہ سرحد پرکسانوں کے جاری احتجاج کے درمیان کسی کسان کی یہ پہلی موت ہے۔

کسان کی موت پرڈاکٹرکا بیان آیا سامنے

اسپتال کے ایک ڈاکٹرکے مطابق، کسان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ جب اسے یہاں لایا گیا تواس کی حالت بہت نازک تھی۔ وہ صبح 6 بجے دم توڑگئے۔ پٹیالہ کے ڈپٹی کمشنرشوکت احمد پرّے نے بھی کسان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق کسان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ گیان سنگھ کسان مزدورمورچہ کے گروپ  کسان مزدورسنگھرش سمیتی کے رکن تھے۔

    Tags:

Also Read